پیرس فیشن ویک میں پہلے سعودی ڈیزائنر محمد عشی کا خیر مقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

پیرس فیشن ویک میں پہلی مرتبہ سعودی ڈیزائنر نے حصہ لیا۔ فیشن ویک میں سعودی ڈیزائنر کا شاندار خیر مقدم کیا گیا۔ سعودی ڈیزائنر محمد عاشی نے دلیرانہ انداز سے بھرپور کاؤچر شو پیش کیا۔

بیونس، لیڈی گاگا اور دیپیکا پڈوکون سمیت مشہور شخصیات کے لباس میں آشی سٹوڈیو برسوں سے فیشن میں ایک بڑا نام رہا ہے۔ لیکن جمعرات کو پہلا موقع تھا جب اس کے بانی محمد عاشی کو پیرس فیشن ویک کی آفیشل لائن اپ میں شامل کیا گیا تھا۔ یہ شمولیت ان کے کیریئر کے عروج کا بتا رہی ہے۔ عام اور بے نیاز رویہ رکھنے والے عاشی شاذ و نادر ہی اپنی سعودی شہریت کو سامنے رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا میں ایک عالمی شہری ہوں لیکن مجھے ہمیشہ سعودی ہونے پر فخر رہا ہے۔

اس شو میں پرفیوم اور استعمال شدہ نامیاتی کپڑوں پر بھرپور توجہ دی گئی تھی۔ یہ ایسے پرفیوم تھے جو پھولوں سے جوہر نکالے جاتے ہیں۔ شو میں پیش کیے گئے کپڑے بہت سے زیادہ مخمل پر مشتمل ہیں۔ اپنے شو کے بارے میں بات کرتے ہوئے عاشی نے کہا کہ یہ ایک تاریک رومانوی کہانی ہے ، یہ خوبصورتی کو اندر کی گہرائیوں سے نکالنے کے بارے میں ہے۔ انہوں نے کہا پہلی نظر اس کا ایک آسان ورژن تھا جو میں عام طور پر کرتا ہوں اور اکثر سب سے آسان چیز سب سے مشکل ہوتی ہے۔ مجھ پر بہت دباؤ تھا لیکن ایک مرتبہ یہ ہو گیا۔ مجموعہ پسند آگیا اور میں آگے بڑھتا گیا۔

واضح رہے سعودی ڈیزائنر عاشی نے اپنا راستہ خود بنایا ہے۔ انہوں نے 2007 میں اپنی منفرد راہ اپنانے سے پہلے بین الاقوامی لیبلز کے ساتھ کام کرنے کے لیے کئی دہائیاں قبل سعودی عرب چھوڑ دیا تھا۔

تاہم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تحت مملکت میں سماجی تبدیلیوں کے بعد سے پیرس میں مقیم عاشی کو اپنی فیشن انڈسٹری کو ترقی دینے کے منصوبوں کے تحت نوجوان ڈیزائنرز کی سرپرستی کے لیے دوبارہ سعودی عرب میں خوش آمدید کہا گیا ہے۔

فیشن کی ٹاپ لیگ میں عاشی کی پروموشن بہت بروقت ثابت ہو رہی ہے کیونکہ ریاض نے اکتوبر میں اپنے فیشن ویک کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس فیشن ویک میں نئی آزادیوں کی بنا پر ریٹیل میں اشیا کی فروخت 32 ارب ڈالر سالانہ تک پہنچ جائے گی۔ فیشن ایک بڑی حکمت عملی کا حصہ ہے جو مملکت کی تیل کی دولت کو فلموں، کھیلوں، ویڈیو گیمز اور سیاحت میں متنوع بنائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں