حرمین انتظامیہ کا ’’ مبصرون‘‘ اقدام شروع، مسجد حرام میں نابینا افراد کو بریل قرآن پیش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حرمین شریفین کے امور کے ادارہ نے ’’مبصرون‘‘ اقدام کا آغاز کردیا۔ اس اقدام کے تحت نابینا افراد کے لیے خصوصی بریل قرآن کریم کے نسخے پیش کیے جا رہے ہیں۔

ادارہ کے شعبہ قرآن کے امور کے ڈائریکٹر سعد الندوی نے کہا کہ یہ اقدام ضیوف الرحمٰن کے لیے ادارہ کی جانب سے نافذ کیے جانے والے اہم ترین پروگراموں میں سے ایک ہے۔ قرآن مجید کے ان خصوصی نسخوں سے نابینا افراد کو تلاوت کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ عازمین حج کو ہر قسم کا قرآن پاک کا نسخہ عطیہ کرتی رہے گی۔ آنے والے حجاج کرام، معتمرین اور زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے جذبہ کے تحت ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں