سعودی عرب: 300 سال پرانی مسجد العفری جس کا ڈھانچہ نجدی طرز تعمیر پر تیار کیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن نے تاریخی شہر درعیہ میں واقع "العفری مسجد" کے بارے میں ایک ویڈیو رپورٹ نشر کی ہے جس میں مسجد کی تاریخ اور اس کے فن تعمیر کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ یہ مسجد 300 سال سے زیادہ پرانی جسے اس زمانے کے نجدی طرز تعمیر پر بنایا گیا تھا۔

ریڈیو اور ٹیلی ویژن اتھارٹی نے مسجد کی تفصیلات پر مشتمل ایک ویڈیو نشرکی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسجد کے اگلے حصے میں تین کالم اور عقبے حصے میں دو کالم ہیں۔ اس کی چھت جھلی اور کھجور کے تنے پر مشتمل ہے اور اس میں شمال کی طرف سے دو اور جنوب کی طرف سے بھی کھڑکیاں ہیں۔

مسجد کی چوڑہائی 15 میٹر اور لمبائی 10 میٹر ہے۔ مسجد میں ایک زمینی اعتکاف بھی شامل ہے جس کے رقبے کا اندازہ مسجد کے سائز کے برابر ہے۔

یہ مسجد امام فیصل بن ترکی بن عبداللہ بن محمد بن سعود سے تعلق رکھنے والے درعیہ کے تاریخی فارم میں تعمیرکی گئی تھی۔ یہ فارم انہیں ورثے میں ملا تھا۔

مسجد کے ساتھ ہی ایک پتھر کا کنواں ہے جو آج بھی موجود ہے۔ یہ مسجد تقریباً 303 سال پرانی ہے۔ اسے 1727ء تعمیر کیا گیا تھا اور 1962ءاس کی مرمت کا کام کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں