امریکا میں زیرِتعلیم سعودی محقق ہارورڈمیڈیکل اسکول کے سالانہ کانفرنس ایوارڈ کے حق دار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے وظیفے پرامریکا میں زیرتعلیم طالب علم ولید صدیق نے اپنی تحقیق پر ہارورڈ میڈیکل اسکول کا سالانہ کانفرنس ایوارڈ جیت لیا ہے۔

انھوں نے اپنی تحقیق میں دماغی کینسر کوختم کرنے کے لیے وائرس کو دوا کے طور پر استعمال کرتے ہوئے طبی دریافت کی ہے۔

ولید صدیق نے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کو بتایا:’’ہم اس وقت دماغی کینسر کو ہدف بنانے کے لیے سرد وائرس، جنھیں جینیاتی طور پر ترمیم شدہ ایچ ایس وی کہا جاتا ہے، استعمال کر رہے ہیں‘‘۔

انھوں نے بتایا کہ دماغی کینسر کے مریض کا علاج بہت مشکل رہا ہے کیونکہ تمام موجودہ ادویہ خون اور دماغ کی رکاوٹ کو عبور نہیں کرسکتی ہیں۔ تاہم، یہ وائرس مریض کے اپنے اسٹیم سیلز کے ذریعے دماغ میں کینسر کے خلیوں میں درست طریقے سے منتقل ہوتے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا:’’ان کی شائع شدہ تحقیق فی الوقت ہارورڈ یونیورسٹی اوراس کے بی ڈبلیو ایچ اسپتال میں کلینیکل ٹرائل کے مراحل میں ہے‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں