ترک ڈرامے ’کرولس عثمان ’ کے ہیرو کا پاکستان آنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مشہور ترک ڈرامے کرولس عثمان کے ہیرو براک اوزجیفت نجی کمپنی کی دعوت پر پاکستان آئیں گے۔

ایک بڑے فیشن برانڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کرولس عثمان کے ہیرو براک اورزجیفت نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اور پاکستانی مداحوں سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو یہ اطلاع بھی دی کہ پاکستانی برانڈ نے انہیں اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔

اداکار براک اورزجیفت کے پاکستان آنے کی خبر پر ان کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور متعدد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں اپنے شہر آنے کی دعوت بھی دی۔

ترکی کے مشہور ڈرامے کرولس عثمان کے 4 سیزنز مکمل ہوچکے ہیں اوراس ڈرامے کو بھی ارطغرل غازی کی طرح دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والے ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کے مرکزی کردار میں نظر آنے والے اداکار انجین التان دوزیتان نے بھی 2020 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں