سعودی گلوکار رابح صقر کی اپنے آبائی علاقے میں پرفارمنس، خوشی کا اظہار

سعودی عرب کے تمام خطوں میں ’’کنگڈم ٹور‘‘ کے کنسرٹس جاری، الاحساء میں رابح صقر نے میلہ لوٹ لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

معروف سعودی گلوکار رابح صقر نے الاحساء گورنری میں کنگ فیصل یونیورسٹی کے احاطہ میں ایک کنسرٹ کیا اور لوگوں کا دل موہ لیا۔ کنسرٹ سے قبل معروف گلوکار نے کہا "میں الاحساء میں کنگ فیصل یونیورسٹی کے سٹیج پر گانا گانے پر بڑی خوشی محسوس کر رہا ہوں، یہ وہی جگہ ہےجہاں 40 برس قبل میں نے تعلیم حاصل کی تھی‘‘ ۔ واضح رہے سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے تفریح کے زیر اہتمام کنگڈم ٹور کے تحت کنسرٹ جاری ہیں۔

تقریب سے پہلے پریس کانفرنس کے دوران رابح صقر نے کہا میں مملکت کے دورے 2023 میں شرکت کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ یہ پروگرام معیار زندگی کے پروگراموں کے اہداف کے حصول کے تحت منعقد کیا جارہا ہے۔ کنگڈم ٹور پروگرام کے کنسرٹ سعودی عرب کے تمام خطوں میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم نے کنسرٹس کا سلسلہ تبوک اور الباحہ سے شروع کیا تھا اور آج میں اپنے آبائی شہر الاحساء میں ہوں۔

جیسے ہی فنکار رابح صقر سٹیج کی دہلیز پر چڑھ کر سامعین کے سامنے آئے لوگوں نے ان کا زبردست خیر مقدم کیا۔ رابح نے کہا ’’ ہیلو، یہ میری خوشی ہے‘‘ تو سٹیج تالیوں سے گونج اٹھا۔ سامعین نے بڑے پیمانے پر نعرے لگائے۔ اس موقع پر رابح صقر نے معروف گانا گایا جس کے بول کچھ یوں تھے۔ "زمان راح، العباية الرهيفة، خلاص، سقى الله، كتبتك بالرصاص، انت ملك، أزعل عليك، حلوة ومغرورة، غرام أطفال، في منتهى الرقة"۔ اس کے بعد انہوں نے دیگر کئی گانے بھی پیش کیے۔

ابھرتے ہوئے گلوکار ناصر نایف نے بھی گانوں کے ایک گروپ کے ساتھ کنسرٹ میں شرکت کی۔ انہیں بھی خوب پذیرائی ملی۔ انہوں نے کہا "کنگڈم ٹور" نے سعودی عرب کے لوگوں اور زائرین کو کافی تفریح فراہم کی ہے۔ خیال رہے ’’کنگڈم ٹور 2023 ‘‘ ستمبر کے آخر تک جاری رہے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں