دبئی میں پہلی بار معدنیات سے بھرپور 'گورمے واٹر' پیش کرتا نیا بار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

مشرق وسطی میں جدت کے مرکز "دبئی " میں شہریوں نے اس سے پہلے، کیلے۔بیری۔گیہوں کی گھاس کی سموتھی، پھر کولڈ بریو، ٹرپل شاٹ، ملک لاٹے جیسے مشروبات، جرمن بیئر، مخصوص مقدار میں بنے بیرل ایجڈ کاک ٹیل کا تجربہ کیا۔

اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اب دبئی میں ایک نیا بار "گورمے واٹر" پیش کر رہا ہے۔ ابتدائی طور پر مختلف معدنیات اور ذائقوں پر مشتمل اس کی تیس اقسام پیش کی جائیں گی۔

لوکیل کی یہ ایکوا واٹر بار اپنے پانی کو پرانے زمانے کی طرز پر نل سے حاصل کرتی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ نل کا یہ پانی پینے کے لیے محفوظ ہے اور بین الاقوامی معیارات پر پورا اترتا ہے، اگرچہ دبئی کے بہت سے شہری بوتل کے پانی کو ترجیح دیتے ہیں۔

اس پانی میں پھر معدنیات کو شامل کرنے کے لیے جرمن واٹر فلٹریشن کمپنی لوکیل کے ڈیزائن کردہ مائیکرو ڈوزنگ سسٹم کا استعمال کیا جاتا ہے۔

کمپنی پانی سے محبت کرنے والوں کے لیے تمام اقسام، الپائن یا آرکٹک سے حاصل کردہ اعلی درجے کے واٹر برانڈز کے معدنیات سے مماثل ہونے کا دعوی کرتی ہے۔

کمپنی کی منیجنگ ڈائریکٹر رویا جباری کہتی ہیں، "ہمارے ماہرین نے مشروبات کو آپ کی ضروریات اور مزاج کے مطابق ڈیزائن کیا ہے۔

"ہم آپ کو معدنیات سے بھرپور نسخہ دے سکتے ہیں"

مثلا "رنرز ہیون"، جس میں سوڈیم اور پوٹاشیم زیادہ ہوتا ہے، صحرا کی شدید گرمی میں جاگنگ کرنے والوں کی توانائی بحال تیار کیا گیا ہے۔

ویگنز چوائس ایسے اضافی معدنیات پیش کرتا ہے جو سبزی خور خوراک میں موجود نہیں ہوتے۔

یہ بالکل نیا تصور نہیں ہے

بوتل کے پانی بنانے والی کمپنیاں طویل عرصے سے قدرتی چشموں یا دور دراز پہاڑوں سے نکالا ہوا پانی فروخت کر رہی ہیں۔

کوک اور پیپسی نے برسوں پہلے پانی اور سوڈا کے درمیان فرق مٹاتے ہوئے ایوین اور پیریئر کے ساتھ مقابلہ کیا اور مشروبات میں میٹھے کو شامل کیا۔

ماضی میں اس طرح کی مصنوعات مقبول ہوئی ہیں کیونکہ صارفین صحت مند طرز زندگی کو اپناتے ہیں اور نلکے کے پانی کو اکثر شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

دبئی، جو صحرا کی ریت پر بنایا گیا ایک انتہائی جدید شہر ہے اس رجحان کے لیے زرخیز زمین ہو سکتا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں الکوحل شراب خانوں اور کلبوں میں دستیاب ہے لیکن مسلم ملک میں ایک بڑی آبادی ہے جو شراب نہیں پیتی۔ بین الاقوامی تجارت کے ایک مرکز کے طور پر، یہ دولت مند، تندرستی کے بارے میں حساس زیادہ تر غیرملکیوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں