مسجد نبوی ﷺ میں انسان دوستی کے باعث مشہور ہونے والے بزرگ انتقال کر گئے

کچھ ماہ قبل سخت سردی میں سوتے ہوئے پاکستانی کو چادر سے ڈھانپا تھا، ویڈیو کو بڑے پیمانے پر پھیلایا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

کچھ ماہ قبل مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ کے قریب تلاوت قرآن کے لیے بیٹھے ایک بزرگ نے اس وقت شہرت حاصل کرلی تھی جب انہوں نے اپنے قریب سخت سردی میں سونے والے پاکستانی کو اپنی چادر سے ڈھانپ دیا تھا۔ ان کے اس عمل کو پوری دنیا میں سراہا گیا۔

مدینہ منورہ کے رہائشی یہ بزرگ "احمد سالم السھلی" تھے۔ اب ان کی موت کی خبر آگئی اور سعودیوں میں غم پھیل گیا۔ بہت سے افراد نے ان کی موت کی خبر پر خدشات کا اظہار بھی کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ایسے شخص کی موت کی خبر گردش کر رہی تھی جو مسجد نبوی ﷺ میں اپنے انسان دوست موقف کے باعث بہت مشہور تھا۔ پاکستانی کو چادر اوڑھانے کی ان کی ویڈیو کئی ماہ تک شیئر کی جاتی رہی تھی۔

بزرگ "احمد السھلی " لاکھوں لوگوں کی پذیرائی حاصل کرنے کے بعد انتقال کر گئے۔ جمعہ کو مسجد نبوی ﷺ میں ان کے لیے دعا کا اہتمام کیا گیا۔ ان کے لیے رحمت اور مغفرت کی دعائیں کی گئیں۔

ایک ٹویٹر صارف نے کہا شاید تم میں سے کچھ لوگوں کو یہ منظر یاد ہو جب اس پاکیزہ شیخ نے اپنی چادر اتار کر مسجد نبوی میں سونے والے شخص کو اوڑھا دی تھی۔ آج شیخ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں