ماں کے سوتے ہوئے کم سن بچے کی چھوٹی بہن کو سلانے کی کوشش:ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایک ویڈیو کلپ میں معصومیت اور محبت سے بھری صورت حال کو ایک جگہ دیکھا جا سکتا ہے جہاں ایک کم سن بچہ اپنی شیرخوار بہن کو جو رہی ہے چپ کرانے اور اسے سلانے کی کوشش کر رہا ہے جب کہ ان کی ماں بستر پر سو رہی ہے۔

یہ واقعہ چین میں پیش آیا جہاں آسمانی بجلی کے گرجنے سے بچی جاگ گئی لیکن اس کی ماں گہری نیند میں ہے۔ بچی رونے لگی تو اس کا بھائی جو جاگ گیا تھا اسے چپ کرانے اور سلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

چین کے شہر چانگشا کے ایک گھر کے ایک نگرانی والے کیمرے نے یہ منظر محفوظ کرلیا۔ ویڈیو میں ایک ماں کو اپنے شیر خوار بچے کے ساتھ اپنے کمرے میں سوئے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

کلپ میں یہ بھی دکھایا گیا کہ گرج چمک کی آواز نے بچوں کو خوفزدہ کردیا، جس سے بڑے بھائی نے جو گھبرا کر بیدار ہوا، اپنی بہن کو پرسکون کرنے کی کوشش کرنے لگا۔

جب بچی سو گئی تو وہ چھوٹا اٹھا اور کمبل لے کر ماں کو ڈھانپ کر اس کے پاس ہی سو گیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے اس اس میں بچے کی معصومیت اور ہمدردی کو سراہا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں