شاہ سلمان ریلیف سینٹر کا پاکستان میں اندھے پن کے علاج کیلئے 12 آئی کیمپس کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

شاہ سلمان امداد اینڈ ریلیف سینٹر (KSrelief) نے پاکستان میں اندھے پن اور آنکھوں کی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے 12 میڈیکل کیمپوں کو سپانسر کیا ہے۔

یہ کیمپ البصر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے معاونت سے الابراہیم آئی ہسپتال کراچی کے تعاون سے منعقد کیے جا رہے ہیں، جس کا مقصد ایسے افراد کو آنکھوں کی دیکھ بھال کی جدید سہولیات فراہم کرنا ہے جو خصوصی علاج تک رسائی سے محروم ہیں یا اس کی استطاعت نہیں رکھتے۔

شاہ سلمان ریلیف سنٹر کی جانب سے آنکھوں کے علاج کا فری کیمپ
شاہ سلمان ریلیف سنٹر کی جانب سے آنکھوں کے علاج کا فری کیمپ

یہ میڈیکل کیمپ بنیادی طور پر صوبہ سندھ اور بلوچستان کے دیہی اور شہری علاقوں میں لگائے گئے جوکہ ایسے علاقے ہیں جہاں آنکھوں کی دیکھ بھال کی خدمات محدود ہیں۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد آنکھوں سے متعلق مسائل کا ابتدائی مرحلے میں پتہ لگانا اور ان کا ازالہ کرنا ہے۔

اس پروگرام کے تحت 50,000 سے زیادہ طبی معائنے، مزید برآں، 5,000 سے زائد سرجریز اور بینائی کی اصلاح کے لیے ڈاکٹروں کی تجویز کردہ ادویات کے ساتھ 12,000 چشمیں فراہم کرنا ہے۔

یہ کیمپ کراچی، ماتلی، شکارپور ، کنڈیرو، خاران اور قلات کے شہروں میں منعقد کیے جا ر‏ہے ہیں، جس سے ان علاقوں کے رہائشیوں کو آنکھوں کی دیکھ بھال کی خصوصی خدمات سے استفادہ کرنے اور اپنی بینائی دوبارہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

یہ آئی کیمپس مملکت سعودی عرب کے انسانی مقاصد کے لیے وابستگی اور اندھے پن سے متاثرہ افراد کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے ان کی جذبے کی نمائندگی کرتی ہے۔ ان میڈیکل کیمپوں کے ذریعے KSrelief ہزاروں مریضوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی لانے کے لیے کوشاں ہے، جس سے ان افراد کی بینائی کی بحالی اور ایک روشن مستقبل کی امید فراہم کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں