سعودی عرب میں مزاحیہ فنکاروں کے لیے پلیٹ فارم کامیڈی پوڈ

یہ منفرد پلیٹ فارم مزاح کی صنف کو مملکت میں فروغ دینے کا باعث بنے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
5 منٹس read

سعودی عرب میں مزاح کی صنف کے فروغ کے لیے ریاض میں قائم امپروو نائٹ کامیڈی پوڈ سعودی مزاح نگاروں کی اگلی نسل کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے۔

یہ کامیڈی پوڈ ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں ایک اہم ذریعہ ثابت ہوا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے مزاحیہ فنکار عام طور پر شارٹ کٹس پر انحصار کرنے کے بجائے منظم طریقے سے اسٹیج پر اپنے فن کے اظہار کے لیے جمع ہوتے ہیں-

کلب میں مختلف سیشنز اور پرفارمنس رکھی جاتی ہیں۔ منگل کو پیش کار اور سامعین دونوں ہی حصہ لے سکتے ہیں۔ جو کوئی بھی اسٹینڈ اپ کامیڈی کرنا چاہتا ہے اس کا اسٹیج پر خیرمقدم کیا جاتا ہے، جبکہ دیگر فنکار ان کی پیش کش پر رائے دیتے ہیں۔

جمعرات کے اسٹینڈ اپ نائٹ گروپ کے لیے بہترین کارکردگی والی پیشکشوں کا انتخاب کیا جاتا ہے اور 9 سے 11 کے درمیان فنکار حاضرین کے لیے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

ہفتہ کی رات شوقیہ یا ٹیسٹ نائٹ ہے، جس میں نو آموز فنکار بڑے ہجوم کے سامنے تجربہ کر سکتے ہیں۔

ان پیش کشوں میں اکثر مختلف تھیمز یا تصورات پر مبنی ہوتی ہیں۔ جیسے "کیا معاملہ ہے؟" جہاں سامعین اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ کامک کس موضوع پر ہوگا، یا "امپروو پینٹس" جو کہ ٹیم پر مبنی ایکٹ ہے۔

کامیڈی پوڈ کے شریک بانی، اسامہ الیحیی نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ : "ہم نے یہ زمرے اس لیے بنائے ہیں کہ پہلے اسٹینڈ اپ میں مسئلہ ہوا کرتا تھا۔ 2013 میں، مثال کے طور پر، پہلی بار کامک کا واحد موقع (یہ تھا) 3,000 لوگوں کے سامنے پرفارم کرنے کا، بہت بڑا ہجوم۔ ہمارے پاس چھوٹے مقامی اداکار نہیں تھے۔

لمع الفرد، ایک مزاحیہ فنکار جنہوں نے 2010 کی دہائی میں ریاض میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا ، اسے ایک خواب پورا کرنے کے مترادف سمجھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "ماضی میں، (مزاحیہ اداکار) تربیت کے لیے مخصوص جگہ نہ ہونے کے باعث بغیر پریکٹس بڑے شوز میں پرفارم کرتے تھے، لیکن کامیڈی پوڈ کے بعد اب یہ کوئی مسئلہ نہیں رہا۔"

سعودی میں اسٹینڈ اپ کامیڈی کا آغاز سفارتی حلقوں اور آرامکو جیسی غیر ملکیوں پر مشتمل آبادی کے لیے مخصوص اور نجی تقریبات کی صورت میں ہوا۔ جہاں عام طور پر غیر ملکی زبانوں ، خاص طور پر انگریزی میں مزاح پیش کیا جاتا رہا۔

مگر اب ہر مہینے، کامیڈی پوڈ ، ریاض شہر کے محمد العلی تھیٹر میں ایک خصوصی رات کا انعقاد کرتا ہے، جس میں تقریباً 600 لوگوں کا ہجوم ہوتا ہے، اور مہینے بھر میں بہترین اداکاری کرنے والے مزاحیہ فنکاروں کو پیش کیا جاتا ہے۔

2021 میں نچلی سطح سے شروع کرتے ہوئے، 40-50 افراد کو زبانی کلامی طور پر اکٹھا کیا گیا، تاہم اس اقدام کو بہت سراہا گیا۔ لوگوں نے کامیڈین اور اداکاروں میں خاصی دلچسپی دکھائی جن میں برکت اسیری، ابراہیم خیر اللہ، اور ہاشم حوساوی شامل تھے۔

ابتدائی پرفارمنس تمام مردوں کے ہجوم کے سامنے رکھی گئی۔مگر اب، شرکاء تقریباً 70 فیصد خواتین ہیں۔

یحیی نے کہا کہ "کامیڈی پوڈ کا مقصد خواتین کے لیے ایک محفوظ جگہ بنانا ہے اور پلیٹ فارم ہمیشہ "خواتین مزاح نگاروں کو شرکت کے لیے مدعو کرنے کی خواہش رکھتا ہے"

الفرد، کامیڈی پوڈ کی چند خواتین شرکاء میں سے ایک، نے کہا کہ کلب نے اپنی کمیونٹی کے ساتھ مضبوط بندھن قائم کیا ہے "ابہت سی خواتین شرکاء کو اوپن مائک نائٹس میں حصہ لینے کی ترغیب ملی ہے۔"
وہ 10 سال سے زیادہ عرصے سے اس شعبے سے وابستہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ"خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو کامیڈی، تھیٹر اور دیگر پرفارمنگ آرٹس میں شامل ہوتے دیکھنا بہت پرجوش ہے، اور میں مستقبل میں ان کے مزید کام دیکھنے کی بے تابی سے توقع رکھتی ہوں۔"

کلب کے اہداف صرف عوام کو تفریح فراہم کرنا نہیں ہیں بلکہ کامیڈی اور پرفارمنگ آرٹس کے ارد گرد ایک پائیدار اور بڑھتی ہوئی صنعت کو فروغ دینا بھی ہے۔

یحییٰ نے کہا: "ایک ایسے دور میں جہاں آپ کے فون پر مواد آپ کے کمرے میں آرام سے پہنچتا ہے، ہم مطمئن ہیں کہ آپ یہ دیکھنے کے لیے گھر سے باہر نکلنے پر مجبور ہوتے ہیں۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں