سعودی عرب: العلا پہاڑوں کے درمیان سب سے بڑے کنسرٹ "ازمث" کا انعقاد

دو روزہ ایونٹ میں موسیقی کی انواع کا ایک دلکش امتزاج پیش کیا جائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

موسیقی کا انتہائی متوقع اور مشہور ایونٹ"ازمث" اس سال ملک کے قومی دن کی تقریبات کی مناسبت سے سعودی عرب کے دلکش نخلستانی شہر العلا میں منعقد ہورہا ہے۔ یہ شہر ثقافتی اور قدرتی ورثے کے غیر معمولی امتزاج کے لیے جانا جاتا ہے۔

21 سے 22 ستمبر تک ہونے والے اس، میوزیکل ایونٹ کا انتہائی متوقع تیسرا ایڈیشن ہے جس میں ڈش ڈیش، بلو، کیان اور دیگر عالمی ستارے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

تقریب میں سعودی قومی دن کے حوالے سے آرٹ، دھنیں اور موسیقی کو یکجا کیا گیا ہے۔

فلپ جونز، رائل کمیشن فار العلا گورنریٹ میں سیاحت کے شعبے کے سربراہ نے کہا کہ"یہ صرف ایک میوزیکل ایونٹ نہیں ہے، بلکہ مملکت اور خطے میں متحرک تخلیقی منظر کو بااختیار بنانے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کمیشن نے گذشتہ سال کے ایونٹ کی کامیابی کے مطابق اس سال اعلیٰ معیارات قائم کیے ہیں۔

اس دو روزہ تقریب میں موسیقی کی انواع کا ایک دلکش امتزاج پیش کیا جائے گا۔

اس سال کے ایونٹ میں شرکت کرنے والے فنکاروں میں ونائل موڈ، ڈش ڈیش، کاسمیکیٹ، کیان، بلو، زون، انمارز، نومڈ، بلیو پیپر کے ساتھ ساتھ سوکری، نارک بیٹ، ڈی جے بی 10 اور ڈرور شامل ہیں۔

ایونٹ میں شرکت کے خواہشمند 21 جولائی سے شروع ہونے والی ابتدائی بکنگ آفرز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، کیونکہ یومیہ عام داخلہ ٹکٹوں کی ابتدائی بکنگ کی قیمتیں 665 سعودی ریال سے شروع ہوتی ہیں۔ پریمیم ٹکٹیں ابتدائی بکنگ آفرز میں دستیاب ہیں، جن کی قیمتیں 1400 سعودی ریال سے شروع ہوتی ہیں، اور اختتام ہفتہ کے لیے ٹکٹ کی قیمتیں 2450 سعودی ریال تک پہنچ جاتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں