اچانک لین بدلنا ٹریک حادثات کی بڑی وجہ، ابوظہبی پولیس نے ویڈیو جاری کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ابوظہبی پولیس نے ہائی وے پر گاڑیوں کے ٹکرانے کی ایک فوٹیج جاری کردی جس کے ذریعہ بتایا گیا ہے کہ کس طرح اچانک سڑک یا لین بدلنے اور موڑ کاٹنے سے ٹریک حادثات وقوع پذیر ہوتے ہیں۔ لوگوں کو گاڑی چلاتے ہوئے کی جانے والی غلطیوں سے آگاہ کرنے کے مقصد کے تحت ویڈیو ٹویٹر پر جاری کی گئی۔

ابوظہبی نے اپنے ٹویٹر پیج پر جاری ویڈیو میں ڈرائیوروں کے اچانک موٹر وے ٹریفک کی لین سے نکلنے اور دوسری سڑک پر منتقل ہونے کی دو کوششوں کو دکھایا گیا۔

وزارت داخلہ نے اس ہفتے اچانک موڑ کاٹنے یا اچانک انحراف کے خطرات کو متحدہ عرب امارات میں ہر سال حادثات کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک کے طور پر اجاگر کیا ہے۔ اس کے ساتھ رش، ٹیلگیٹنگ، ممنوعہ اشیا کے زیر اثر گاڑی چلانے، لاپرواہی اور عدم توجہی کو بھی حادثات کی اہم وجوہات بتایا گیا۔

ویڈیو میں دکھائے گئے پہلے واقعے میں ایک کار کو ٹریفک کے سامنے اچانک مڑتے اور باہر نکلنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

لین میں پہلے سے موجود ایک اور گاڑی کے ساتھ کالی کار کربنگ اور سڑک کے نشان سے ٹکرا جاتی اور قلابازیاں کھا جاتی ہے۔

دوسرے واقعہ میں ایک اور کار کو ایک ساتھ متعدد لینیں عبور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ کربنگ سے ٹکرانے سے پہلے وہ دوسری گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو پریشان کرتی جارہی ہے۔

واضح رہے اس ہفتے کے اوائل میں وزارت داخلہ نے 2022 کے لیے روڈ سیفٹی کے اعدادوشمار جاری کیے۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ ملک بھر میں 2022 میں 343 سڑکوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔ یہ اس سے قبل 2021 میں سڑکوں پر ہونے والی 381 اموات سے 10 فیصد کم تھیں۔

تاہم بتایا گیا کہ 2022 میں بڑے اور سنگین نوعیت کے حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ ایسے حادثات 3 ہزار 945 ریکارڈ کیے گئے جو 2021 میں 3 ہزار 488 رہے تھے۔ گزشتہ برس سڑک حادثات میں 5 ہزار 45 اور 2021 میں 4 ہزار 377 افراد زخمی ہوئے۔ 2022 میں ٹریفک حادثات میں اموات کا شکار ہونے والوں کا 41 فیصد 30 سال سے کم عمر کے افراد تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں