آن لائن گیمز کھیلتے ہوئے آپ اپنے پسندیدہ پیزا کا مزا لے سکتے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مائیکرو سوفٹ نے دنیا کا پہلا گیم کنٹرولر پیش کیا ہے جس سے کھیلتے دوران پیزا کی خوشبو آتی رہتی ہے اور یوں آپ کو اپنے پسندیدہ کھانے کا احساس ملتا رہتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ نئی آنے والی ایک فلم،’ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز: میوٹنٹ میہم‘کی مارکیٹنگ کا حصہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کنٹرولر کو مخصوص تعداد میں بنایا گیا ہے۔ لیکن اس کے چار ماڈل ہیں لیکن ان کی قیمت نہیں ہے بلکہ یہ تعارفی مہم کے تحت تحفے میں دیئے جائیں گے۔


اب اگرآپ پیزا والا کنٹرولرلینا چاہتے ہیں تو ایکس باکس گیم پاس ٹویٹر (نیا نام ایکس) کے اکاؤنٹ کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرکےاس قرعہ اندازی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو ایکس باکس کی ویب ساٗٹ پر جانا ہوگا۔

ایکس باکس اپنے شائقین کی توجہ کے لیے کلیکٹر ایڈیشن کے تحت بہت سی مصنوعات پیش کرتا رہتا ہے۔ اس سے قبل ہم مختلف فوڈ چین اور مائیکل جورڈن کے ایکس باکس ورژن بھی دیکھ چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں