سعودی عرب: فلم تنقیدی فورم کے تیسرے راؤنڈ کا انعقاد

"فلم میں مناظر اور قدرتی مقامات" کے عنوان کے تحت تیسرا مرحلہ عسیر میں جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں فلم اتھارٹی نے ’’ فلم تنقیدی فورم‘‘ کے تیسرے دور کا انعقاد کردیا۔ اس تیسرے راؤنڈ کا انعقاد عسیر میں کیا جارہا ہے۔ عسیر ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے بدھ 26 جولائی کو تقریب کا افتتاح ہوا۔ آج جمعرات کو دوسرے اور آخری روز کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ تقریب کا انعقاد ’’بلحمر‘‘ میں ’’بیحان مرکز‘‘ میں محمد بن عدوان گاؤں میں کیا جارہا ہے۔

فلم تنقید فورم کے اس تیسرے مرحلے کو "فلموں میں مناظر اور قدرتی مقامات" کا عنوان دیا گیا ہے۔ یاد رہے سعودی عرب میں فلم تنقیدی فورم کے پاؤنچ راؤنڈز رکھے گئے تھے۔ جدہ اور ظہران میں دو راؤنڈ ہو چکے ہیں۔ تیسرا راؤنڈ عسیر میں جاری ہے۔ چوتھا راؤنڈ تبوک اور پانچواں راؤنڈ بریدہ میں منعقد کیا جائے گا۔ اس کے بعد فورم کے تحت ریاض میں نومبر میں فلم تنقیدی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

سعودی فلم اتھارٹی کے سی ای او انجینئر عبداللہ الایاف نے کہا کہ جدہ اور ظہران میں پہلے دو راؤنڈز کی کامیابی کے بعد فورم سینما کے بیانیے کی سمت کا تعین کرنے اور ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں قدرتی مقامات کے اثرات پر بات کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہمیں ایک خوبصورت خطے میں اس کی دلکش نوعیت اور دلکش مناظر کے ساتھ موجودگی کے ذریعے فلمی ناقدین اور ماہرین اور معزز سامعین کے ساتھ اس موضوع پر بات کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

ابھا کو اس کے شاندار مناظر اور قدرتی مقامات کی وجہ سے آنے والے فلم تنقیدی فورم کے لیے ایک منزل کے طور پر چنا گیا تاکہ فلموں کے لیے بھرپور قدرتی مناظر کو تلاش کیا جا سکے

۔

32
32

اس راؤنڈ میں کئی سنیما شوز شامل ہیں۔ان شوز میں فلم ’’ الحنین الی الضوء‘‘ (2010) ، فلم ‘‘ ثمہ من لا یخاف حتی من ھذا الفراغ‘‘ (2013)، اور فلم ‘‘ذیب‘‘ (2014) نمایاں ہیں۔

تقریب میں ساؤنڈ ڈیزائنر اور ساؤنڈ ٹریک کمپوزر ایمائل عواد کے ساتھ ایک آڈیو ورکشاپ بھی پیش کی جارہی ہے۔ ’’ بدلتی دنیا میں فلم اور فن‘‘ کے نام سے فلم تنقیدی کانفرنس 10 سے 12 نومبر کو ریاض میں منعقد کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں