سعودی عرب میں ’’عسیر کے رنگ‘‘ نمائش، 145 مصوروں نے پینٹنگز پیش کیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں ’’ الوان عسیر‘‘ یا ’’ عسیر کے رنگ‘‘ کے نام سے نمائش میں 145 مصوروں نے شاندار پینٹنگز پیش کر دیں۔ سعودی عرب کے علاقے عسیر کی اس نمائش میں لوگوں نے کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ مردوخواتین مصوروں نے عسیر کی ثقافت کو اجاگر کیا۔

اس حوالے سے پیش کردہ فن پاروں میں بصری شناخت تھی۔ خطے کے ماحولیاتی مواد کو استعمال کرکے پینٹنگز بنائی گئی تھیں۔ عسیر کے پتھروں اور رنگوں کو منظر کشی کی گئی تھی۔

عسیر کے نوشہ جات اور مجسموں کی جمالیات کو نمایاں کیا گیا تھا۔ اس خطے میں انسانی تہذیب کو رنگوں اور علامتوں میں پیش کیا گیا۔ ایشیائی خواتین کے فیشن کا اظہار کیا گیا۔

"عسیر کلرز" نمائش کا افتتاح عسیر ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قائم مقام سی ای او انجینئر ہاشم الدباغ نے کیا۔ نمائش کا اہتمام ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ’’سعودی آرٹ کلب فار ویژول آرٹ‘‘ اور اور پلیٹ فارم "ھاوی " کے تعاون سے کیا تھا۔

اس نمائش میں بصری فنون کا شوق رکھنے والے تقریباً 145 مرد اور خواتین فنکار جمع ہیں اور عسیر ریجن میں اصل روایات اور ورثے کی خوبصورتی کا اظہار کر رہے ہیں۔

یاد رہے نمائش کا مقصد بصری فنون کی ثقافت کو فروغ دینا ہے تاکہ خصوصی اور پیشہ ورانہ زمروں کو تمام بصری فنون میں شوق رکھنے والے افراد کی مہارتوں کے ساتھ ملا کر زیادہ فائدہ مند بنا کر دیکھا جا سکے۔ اس نمائش کے ذریعہ نوجوان عناصر کو مہارت اور پیشہ ورانہ مہارت کی اعلیٰ سطح تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں