مداح نے گلوکار ٹریوس سکاٹ کے کنسرٹ میں جانے کے لیے اپنا گھر بیچ دیا، کنسرٹ منسوخ ہوگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مصر میں امریکی گلوکار ٹریوس سکاٹ کے کنسرٹ کی منسوخی کے بعد ان کی مداح شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔یہ کنسرٹ جمعے کی شام اہرام مصر میں ان کے نئے البم یوٹوپیا کی لانچنگ کے لیے میں منعقد ہونا تھا۔

اس سلسلے میں حال ہی میں پیش آنے والے ایک عجیب و غریب واقعے میں، امریکی گلوکار کے ایک نوجوان مداح کو شدید دھچکا لگا، جس نے کنسرٹ میں شرکت کے سفری اخراجات کے لیے اپنا گھر بیچ دیا، مگر عین آخری وقت پر کنسرٹ کی منسوخی سے شدید مایوس ہوئے۔

اپنی یہ کہانی نوجوان نے "ٹک ٹاک" ایپلی کیشن پر ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا گھر فروخت ہو چکا ہے۔ جس کے بعد وہ کنسرٹ میں شرکت کے لیے جہاز کے ذریعے مصر پہنچ گئے تھے جب انہیں پروگرام منسوخ ہونے کا علم ہوا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پروڈکشن کے پیچیدہ مسائل تھے جس کی وجہ سے امریکی گلوکار کو کنسرٹ کو روک دیا گیا تھا۔

نوجوان کی اس ویڈیو کے بعد سے اب تک تقریباً 30 لاکھ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے، ہزاروں تبصروں میں ان سے اظہار ہمدردی کی گئی اور یہ پوچھا گیا کہ جب نوجوان کو قاہرہ پہنچنے کے بعد پارٹی کی منسوخی کا علم ہوا تو اس کے ساتھ کیا ہوا۔

"عجیب رسم"

مصر میں موسیقار سنڈیکیٹ نے شو کا لائسنس منسوخ کر دیا تھا، عوام میں اس حوالے سے یہ کہا گیا کہ گلوکار کی جانب سے اسٹیج پر عجیب و غریب رسومات کی وجہ سے اسے روکا گیا۔

تاہم انتظامیہ نے بعد میں تصدیق کی کہ معاملہ سکیورٹی کی منظوری پر مشروط ہے۔

منتظم کمپنی نے اعلان کیا کہ امریکی گلوکار کے ساتھ ساز و سامان اور غیر ملکی ٹیم داخل نہیں ہوگی۔جس پر کچھ لوگوں نے عدالت سے رجوع بھی کیا۔

بالآخر کنسرٹ منسوخ کر دیا گیا، عوام کو فروخت کیے گئے ٹکٹوں کی قیمت واپس کر دی گئی، جس کی وجہ سے لاکھوں پاؤنڈز کا نقصان ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں