اپنا ریاض کا دورہ یاد ہے، عسیر کے ٹھنڈے پہاڑوں سے لطف اندوز ہونا ضروری ہے: میسی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فٹبال کے عالمی لیجنڈ اور امریکی کلب انٹر میامی کے سٹار ارجنٹائن کے لیونل میسی نے چھٹیوں کے اوقات میں سعودی عرب کا دورہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا عسیر کے پہاڑوں کا دورہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں کا درجہ حرارت 17 سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔

لیونل میسی نے انسٹاگرام ایپلی کیشن پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے کہا کہ میرے لیے چھٹیوں کی سب سے اچھی چیز اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزارنا ہے۔ مجھے اپنا ریاض کا دورہ یاد ہے جہاں میں نے مقامی کھیل کھیلے اور گرم جوش سعودی شہریوں کے ساتھ ویڈیوز بنائیں۔

ارجنٹائنی سٹار نے مزید کہا کہ اگر آپ اب بھی اپنی چھٹیوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو سرد عسیر پہاڑوں کی طرف جائیں اور خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہوں۔ عسیر میں درجہ حرارت 17 سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔

واضح رہے مئی 2022 میں وزیر سیاحت نے اعلان کیا تھا کہ ارجنٹائن کے سٹار لیونل میسی سعودی سیاحت کے ایمبسیڈر بن گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں