امریکی صدر جو بائیڈن نے پہلی بار ساتویں پوتی کو تسلیم کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کو پہلی بار عوامی سطح پر اپنے ساتویں پوتی کا اعتراف کیا ہے۔

صدر جو بائیڈن کی 4 سالہ پوتی نیوی جان رابرٹس، ہنٹر بائیڈن اور آرکنساس کی ایک خاتون لنڈن رابرٹس کی بیٹی ہیں، جس نے 2018 میں صدر کے بیٹے کے خلاف ولدیت کا دعوی کیا تھا۔

صدر بائیڈن نے اس حوالے سے اپنے پہلے بیان میں کہا کہ "ہمارا بیٹا ہنٹر اور نیوی سے تعلق رکھنے والی ماں، لنڈن، ایک ایسے رشتے کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں جو ان کی بیٹی کے بہترین مفاد میں ہو، اس کی پرائیویسی کو ہر ممکن حد تک محفوظ رکھیں،"

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی سیاسی مسئلہ نہیں ہے، یہ خاندانی معاملہ ہے۔ "جِل اور میں صرف وہی چاہتے ہیں جو نیوی سمیت ہمارے تمام پوتے پوتیوں کے لیے بہترین ہو۔"

مقدمے کی کاروائی کے دوران ہنٹر بائیڈن کی ولدیت ڈی این اے ٹیسٹنگ کے ذریعے قائم کی گئی تھی اور فریقین نے حال ہی میں چائلڈ سپورٹ کے بقایا مسائل کا تصفیہ کیا ہے۔

صدر کے بیٹے نے اپنی 2021 کی یادداشتوں میں لنڈن رابرٹس کے ساتھ ان کے تعلق کے بارے میں لکھا ہے کہ یہ اس وقت قائم ہوا جب وہ شراب اور منشیات کے عادی تھے۔

انہوں نے لکھا، ’’میرے ذہن میں اس تعلق کی کوئی یاد نہیں تھی۔ "اس طرح یہ بہت مختصر تعلق تھا۔ میں بہت الجھا ہوا تھا، لیکن اس کی ذمہ داری میں نے لی ہے۔"

جو بائیڈن، جن کا عوامی تشخص خاندان کو مرکزی حیثیت دینے والے شخص کے طور پر ہے، کو پوتی کو تسلیم کرنے میں ناکامی پر سیاسی حریفوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس معاملے سے واقف ذریعے کے مطابق،اس تاخیر کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنے بیٹے سے مشورہ کررہے تھے جب کہ قانونی کارروائی چل رہی تھی۔ اس شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نجی معاملات پر پیپل میگزین سے بات کی ہے۔

ہنٹر بائیڈن کے چار دیگر بچے ہیں، جن میں ایک بیٹا، بیو، 2020 میں ان کی اہلیہ میلیسا کوہن کے ہاں پیدا ہوا تھا۔ اس کا نام صدر کے مرحوم بیٹے کے نام پر رکھا گیا تھا جن کا انتقال 2015 میں کینسر سے ہوا، انہوں نے اپنے پیچھے دو بچے چھوڑے ہیں۔

بائیڈن کے پوتے پوتیوں نے ان کی صدارت میں کافی کردار ادا کیا ہے، وہ اکثر صدر یا خاتون اول کے ساتھ دوروں پر جاتے ہیں اور وائٹ ہاؤس کا دورہ کرتے رہتے ہیں۔ بائیڈن 2020 میں اس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج کرنے پر آمادہ کرنے کا سہرا بھی اپنے پوتے پوتیوں کے سر باندھتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں