سعودی عرب: نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے درعیہ سمر پروگرام

پروگرام کا مقصد مرد و خواتین شرکا میں علم، قیادت، اقدار اور ہنر کی ا ہمیت کو اجاگر کرنا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

درعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نوجوانوں کے لیے دریا ہورائزنز سمر پروگرام کا آغاز کیا ۔ یہ پروگرام ہر ہفتے کو اتوار سے جمعرات تک 4 ہفتوں تک جاری رہے گا۔ اس پروگرام کا مقصد ثقافتی بیداری اور سماجی ذمہ داری کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔

پروگرام شرکا کے لیے ایک امید افزا موقع ہے۔ خاص طور پر اس میں متعدد ٹریکس، سرگرمیاں اور مختلف تقریبات شامل ہیں جو نوجوانوں کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں۔ پروگرام میں تاریخی محلے ’’ الطریف‘‘ کی کھوج بھی شامل ہے۔ اس کا مقصد نوجوانوں کو اس تاریخی مقام کی قدر و منزلت سے آگاہ کرنا ہے۔ پروگرام کی سرگرمیوں کے ذریعہ 9 سے 17 سال تک کے بچوں کو اس قابل بنایا جانا مقصود ہے جس سے وہ درعیہ کے سفیر بنیں اور اس علاقے کی اقدار کی پاسداری کریں۔ شرکا اپنی علاقائی اقدار اور ثقافتی ورثہ پر فخر کا اظہار کرنے کے قابل ہو جائیں۔

کل 30 جولائی سے شروع ہونے والے اس پروگرام میں چار تخلیقی ٹریکس شامل ہیں۔ پہلا مستقبل کے لیڈروں کا ٹریک ہے۔ اس کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو فروغ دے کر معاشرے پر مثبت تاثر چھوڑیں۔ دوسرا ٹریک "آرٹس اینڈ فیشن ٹریک" کے عنوان سے ہے جس میں آرٹ اور فیشن میں دلچسپی رکھنے والوں کو شامل کیا جائے گا۔ اس کا مقصد شرکا کی فنکارانہ صلاحیتوں کو دریا کی زندہ فطرت اور اس کی قدیم ثقافت کی جمالیات کے ساتھ مربوط کرنا ہے۔ تیسرے ٹریک کا مقصد شرکا میں لمحات کو قید کرنے کی صلاحیت بڑھانا ہے۔ انہیں اس قابل بنانا ہے کہ کہانیاں لکھیں، کہانی سنانے اور نمائندگی کی اہمیت کو اجاگر کریں۔ چوتھا اور آخری ٹریک دریا کی قدیم تاریخ کو متعارف کرانے کے لیے نوادرات اور ورثے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

یہ پروگرام تخلیقی سوچ کو بھی فروغ دے گا۔ شرکاء کو آزادانہ طور پر سوچنے اور اختراعی حل تیار کرنے کی ترغیب دے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں