ناقابل یقین: روزانہ دو منٹ ورزش کرکے خطرناک کینسر سے بچا جا سکتا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

بہت سے مطالعات میں روزمرہ زندگی میں ورزش کی اہمیت اور اس کے فوائد کے بارے میں بات کی جاتی ہے۔ طرز زندگی میں تبدیلی کے حوالے سے خاص طور پر کرونا وائرس کے بعد زیادہ زور دیا جانے لگا ہے۔

جریدے "جاما آنکولوجی" (JAMA Oncology)کے مطابق ایک نئی تحقیق میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ روزانہ ایک یا دو منٹ کی بھرپور ورزش کینسر کے خطرے کو کم کر سکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے یہ مطالعہ یو کے بائیو بینک میں 22 ہزار سے زیادہ لوگوں کے ڈیٹا پر انحصار کرتا ہے۔ یہ ایک بڑا بائیو میڈیکل ڈیٹا بیس اور تحقیقی وسیلہ ہے جو طویل مدتی آبادی کو ٹریک کرتا ہے۔ سٹڈی میں واضح کیا گیا کہ ورزش میں تیز چلنا، سیڑھیاں چڑھنا، گھر کا بھاری کام کرنا یا بچوں کے ساتھ کھیلنا شامل ہے۔

نتائج کے مطابق وہ بالغ افراد جو روزانہ تقریباً ساڑھے 4 منٹ کی بھرپور سرگرمی کو اپنی روزمرہ کے کاموں میں شامل کرتے ہیں ان میں کینسر کی شرح 30 فیصد سے زیادہ کم تھی۔

مطالعہ کے مرکزی مصنف، اکٹر ایمانوئل سٹاماتاکِس نے وضاحت کی کہ ادھیڑ عمر اور بوڑھے بالغ افراد کی اکثریت فرصت کے اوقات میں باقاعدگی سے ورزش نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ کینسر ایک ایسی بیماری ہے جس کے تدارک کے لیے چند منٹ کی ورزش کو روزانہ کے معمول میں شامل کیا جانا ضروری ہے۔

واضح رہے "کینسر" ایک ایسی بیماری ہے جو جسم کے مختلف اعضاء میں کسی جگہ خلیات میں خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ کینسر سے بعض ٹشوز میں رسولیاں بن جاتی ہیں۔ پھر یہ خلیے لمف نوڈس کے ذریعے قریبی اعضاء یا جسم کے دوسرے حصوں میں پھیل جاتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں