اردن میں منعقدہ جرش فیسٹیول میں سعودی پرفارمنگ گروپس نے میلہ لوٹ لیا

عمان میں منعقدہ جرش ثقافتی میلے میں سعودی عرب کی طرف سے چھ فنون پیش کر کے مملکت کی ثقافتی اہمیت کو اجاگر کیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کے پرفارمنگ گروپس نے اردن میں منعقدہ جرش فیسٹیول آف کلچر اینڈ آرٹس 2023 میں اپنی شرکت کے ذریعے زائرین کی طرف سے بھرپور داد سمیٹی۔

اردن کی ہاشمی مملکت کی میزبانی میں منعقد ہونے والے سینتویں ثقافتی جرش میلے میں مملکت کے مختلف علاقوں سے چھ سے زیادہ پرفارمنگ آرٹس گروپ نے فنون پیش کیے۔

تھیٹر اینڈ پرفارمنگ آرٹس اتھارٹی کے زیر نگرانی منعقد ہونے والے میلے میں اپنی شرکت کے دوران پرفارم کرنے والی ٹیموں نے زائرین کو ان فنون سے متعارف کرایا جو سعودی عرب کے مختلف خطوں میں مشہور ہیں۔

پرفارمنس گروپس نے الدحہ، الرفيحي، الخطوة، الينبعاوي، السامري، والخبيتي جیسے فنون کے علاوہ قدیم لوک داستان گوئی کے فنون پیش کیے گئے۔ لوک داستانوں کا فن سعودی عرب کے دو مشہور روایت نگاروں محمد الشرحان اور نواف الھویمل نے پیش کیا۔

سعودی عرب کی پرفارمنگ ٹیموں کی شرکت نے میلے کو چار چاند لگا دیے جن میں سعودی عرب کے فنون کے تنوع اور فراوانی کو پیش کر کے داد تحسین حاصل کی۔ اس موقعے پر تبوک کے علاقے سے دحہ کا فن اور غیر تال پر مبنی پرفارمنگ آرٹ پیش کیا گیا جو ماضی میں اونٹوں کی آوازوں جیسی گرجدار آواز نکال کر دشمنوں پر رعب طاری کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

یہ فن شام کی محفلوں اور شادی بیاہ کے مواقع کے لیے ایک مخصوص فن بن گیا ہے۔اس میں الرفیحی کا فن بھی پیش کیا گیا، جو مملکت کے شمالی علاقوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ مملکت کے جنوبی علاقوں سے خطوہ القادم کا فن پیش کیا گیا۔

سعودی بینڈوں میں سے ایک نے ینبعاوی آرٹ بھی پیش کیا جو بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع شہر ینبع کے مشہور پرفارمنگ آرٹس میں سے ایک ہے۔ یہ فن اپنی دھنوں میں تیز رفتار تال پر انحصار کرتا ہے، اس کے علاوہ سامری آرٹ، جو دف پر انحصار کرتا ہے۔

مردو خواتین پرفارمنس گروپوں نے آرکسٹرا اور سعودی نیشنل کوئر میں ایک کنسرٹ میں حصہ لیا جو دارالحکومت عمان کے وسط میں العبدلی بلیوارڈ کے علاقے میں منعقد ہوا۔

جرش فیسٹیول آف کلچر اینڈ آرٹس میں مملکت سعودی عرب کی شرکت وزارت ثقافت کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس شرکت کا مقصد عرب اور بین الاقوامی تہواروں اور تقریبات میں سعودی ثقافت کی موجودگی کو بڑھانا اور مضبوط کرنا ہے۔

اس کے علاوہ مختلف ممالک کے ساتھ ثقافتی تعلقات کو مستحکم کرنا، بین الاقوامی ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے وزارت ثقافت کے منصوبوں کو آگے بڑھانا اور سعودی ویژن 2030 کے اہداف کے حصول کو ممکن بنانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں