پیرس کے معروف جیولری برینڈ کی دکان پر ڈکیتی، لاکھوں مالیت زیورات چوری: ویڈیو دیکھیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پیرس میں مسلح ڈاکوؤں نے منگل کے روز پرتعیش سوئس واچ برانڈ پیاجے کے ایک اسٹور پر ڈکیٹی کی واردات کی اور 10 ملین سے 15ملین یورو ($ 11ملین سے 16.5ملین) مالیت کے زیورات لے کر فرار ہو گئے۔ پیاجے سوئس لگژری گڈز گروپ رچمونٹ کا حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق، دو مرد اور ایک خاتون ڈاکو اسٹور سے لاکھوں یورو کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے جنہیں ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس تینوں افراد کی تلاش کررہی ہے۔

یہ ڈکیتی اعلیٰ درجے کے پلیس وینڈوم ایریا میں ریو ڈی لا پائیکس کے اسٹور پر دوپہر کے کھانے کے وقت ہوئی، جس میں کئی جیولرز، گھڑی ساز اور لگژری برانڈز موجود ہیں۔ اس علاقے میں حالیہ برسوں میں کئی ڈکیتیوں کی وارداتیں دیکھنے میں آئی ہیں۔

گذشتہ برس مئی میں، مسلح چوروں نے علاقے میں ایک شینیل واچ اور جیولری کی دکان لوٹ لی اور پھر موٹر سائیکلوں پر تیزی سے فرار ہو گئے۔ یہاں حالیہ برسوں میں بلغری اور چومیٹ اسٹورز بھی لوٹے گئے ہیں۔

فرانس میں زیورات کی دکان پر تاریخ کی سب سے بڑی اور مشہور ڈکیتی دسمبر 2008 ہوئی تھی جس میں مسلح افراد نے دسمبر 2008 میں ہیری ونسٹن کے اسٹور کو 20 منٹ سے بھی کم وقت میں لوٹ لیا مگر 104 گھڑیاں اور 297 زیورات کے نمونے اڑا لے گئے۔

اس وقت نقصان کا اندازہ 85 ملین یورو سے زیادہ لگایا گیا تھا، جو اب 100 ملین ڈالر کے مساوی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں