حیران کن ویڈیو، سعودی عرب میں ایک کار ریسٹورنٹ میں گھس گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں ذرائع ابلاغ کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو کلپ بڑے پیمانے پر پھیل گیا۔ اس کلپ میں وہ منظر دکھایا گیا دکھایا گیا کہ جب ایک کار ایک ریسٹورنٹ میں جا گھسی۔ جنوبی سعودی عرب کے شہر شرورہ میں ایس ریسٹورنٹ کا اگلا حصہ توڑ پھوڑ کا شکار ہوگیا اور کیشیئر بھی زخمی ہوگیا۔ ریسٹورنٹ میں گاہک بھی موجود تھے۔

ویڈیو میں بہت سے صارفین کو دکھایا گیا جو ریستوراں کے اندر کھانا کھانے بیٹھے تھے۔ وہ حادثے کے وقت گھبرا گئے اور جلدی سے وہاں سے دور ہوگئے۔ لوگوں نے فوری طور پر کیشئر کی مدد کی۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی ٹریفک نظام نے موٹرسائیکلوں کے لیے تیز رفتاری پر جرمانہ مقرر کیا ہے جو سڑک پر رفتار کی حد اور رفتار میں اضافے کے حساب سے 150 ریال سے شروع ہو کر 2000 ریال تک پہنچتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں