دہلا دینے والی ویڈیو، مگرمچھ فٹ بال پلیئر کو قتل کرکے لاش گھسیٹتا لے گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سنٹرل امریکہ کے ملک کوسٹا ریکا میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آگیا۔ ایک مگرمچھ نے کوسٹا ریکن لیگ میں ڈیپورٹیوو ریو کانا میں ایک پیشہ ور فٹ بال کھلاڑی جیس لوپیز اورٹیز (چوچو) کو مار ڈالا۔ مگرمچھ نے سانتا کروز میں دریا میں تیراکی کے دوران کھلاڑی پر حملہ کیا۔

Advertisement

اس حوالے سے گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں مگرمچھ کھلاڑی کی لاش کو دریا کی چوڑائی میں گھسیٹتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ پولیس کو 29 سالہ نوجوان کی لاش نکالنے کے لیے مگرمچھ کو گولی مارنا پڑی۔

کھلاڑی کے پڑوسیوں نے مقامی پولیس سارجنٹ کو بتایا کہ کھلاڑی جسمانی ورزش کر رہا تھا جب اس نے تیراکی کا فیصلہ کیا۔ پھر اس نے دریائے کناس پر پل سے چھلانگ لگا دی۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا بدقسمتی سے مگرمچھ نے اسے ڈوبا دیا تھا۔ ہم نہیں جانتے کہ اس کی موت ڈوبنے سے ہوئی یا مگرمچھ کے کاٹنے سے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں