سعودی علاقے تنومہ اچانک تیز ہوائیں کیوں چل پڑیں؟ ماہر موسمیات نے بتا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع علاقے عسیر میں تنومہ گورنری میں اچانک تیز ہوائیں چل پڑیں اور لوگ حیران رہ گئے۔ خوفناک ہواؤں نے درختوں اور دیگر اشیا کو اکھاڑ پھینکا۔ ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہوائیں کیسے چیزوں کی اکھاڑ بچھاڑ کر رہی ہیں اور لوگ فرار ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔

تیزا آندھی کا ویڈیو کلپ بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پر پھیل گیا۔ اس حوالے سے موسم اور آب و ہوا کے محقق عبدالعزیز الحصینی نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو بتایا کہ ویڈیو میں جو کچھ نظر آیا وہ تنومہ اور اس کے مضافات کا علاقہ تھا ۔ یہ تیز ہوائیں گرج چمک کے بادلوں کے نتیجے میں نیچے کی طرف چلتی ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ گرجدار بادل کا طوفان تھا جس کے نتیجے میں ان بادلوں سے نیچے کی طرف ہوائیں چلیں۔ اس طرح بہت تیز ہوا کی سطح پر حرکت ہوئی۔ اسی وجہ سے وہ صورت حال پیدا ہوئی جس کو کلپ میں دکھایا گیا۔ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ اگر گرج چمک کے بادل تیز ہوں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں