تبوک: دقم املج کے ساحلوں پر گھڑ سواری کے دلفریب مناظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے دقم املج ساحل پر غروب آفتاب کے وقت گھوڑے کی سواری ایک افسانوی منظر کی صورت پیش کرتی ہے۔

آپ تصویر میں اس دلکش نظارے کو دیکھ سکتے ہیں جسے فوٹوگرافر، محمد الشریف نے محفوظ کیا، اور دقم املج کے ساحل کو ایک الگ رنگ دے دیا۔

العربیہ سے بات کرتے ہوئے الشریف نے بتایا کہ وہ قدرتی خوبصورتی کے دلدادہ ہیں اور سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں ہونے والی اہم اور نمایاں سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہیں۔"

املج کے ساحل پر گھٹر سواری کرتے نوجوانوں کی ایک خوبصورت تصویر
املج کے ساحل پر گھٹر سواری کرتے نوجوانوں کی ایک خوبصورت تصویر

"ایک بہترین سیاحتی مقام"

انہوں نے کہا کہ وہ غروب آفتاب کے وقت املج کے ساحل پر پانی پر چلتے گھوڑوں کے مناظر کو اجاگر کرنا چاہتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تصاویر معنی کے لیے لفظوں کی محتاج نہیں۔

املج سعودی عرب کے مشرقی جانب تبوک شہر سے تعلق رکھنے والی ایک گورنری ہے، اور بہترین سیاحتی مقام ہے، جس میں آثار قدیمہ واقع ہیں۔
یہ ساحل سعودی عرب کے خوبصورت ترین ساحلوں میں شمار کیے جاتے ہیں، جہاں سیاح بڑی تعداد آتی ہے۔ اس ساحل پر کھجور کے درختوں کے جھنڈ اور اور دلکش مناظر فطرت یکجا ہوتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں