سانس روک دینے والا لمحہ، کیبل کار ٹوٹنے سے سینکڑوں سیاح پہاڑ پر پھنس گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مغربی کینیڈا کے راکی ماؤنٹینز میں سیکڑوں سیاح اس وقت پھنس کر رہ گئے جب انہیں پہاڑ کی چوٹی تک لے جانے والی کیبل کار ٹوٹ گئی۔

ایجنسی فرانس پریس سے بات کرتے ہوئے تانیا اوٹس، جو کیبل کار چلانے والی پرسوٹ ٹورسٹ کمپنی کے لیے کمیونیکیشن کی انچارج ہیں، نے کہا کہ کیبل کار کی بندش طوفان کے باعث بجلی کی عام بندش کے نتیجے میں ہوئی۔ یہ بالکل انہونا واقعہ تھا۔

پیر سے منگل کی درمیانی شب کیبل کار کے کیبن کے مسافروں کو سب سے پہلے نکالا گیا تھا لیکن "سینکڑوں" دوسرے افراد پہاڑ کی چوٹی پر باقی رہ گئے ۔ یہ سب افراد شام ہونے سے پہلے نیچے اترنے سے قاصر رہے۔ منگل کی صبح کمپنی نے نیشنل پارک کے حکام کی مدد سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیاحوں کو نکلنا جاری رکھا۔

اپنے خاندان کے ساتھ علاقے کا دورہ کرنے والی خاتون 46 سالہ ایبی نے کہا ہم نے رات پہاڑ پر گزاری۔

خاتون نے بتایا کہ انہوں نے ہمیں پانی، ہلکا پھلکا کھانا اور کمبل فراہم کیے۔ سولفر پہاڑ پر 12 گھنٹے سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے "طویل انتظار" کی وجہ سے میں تھک گئی اور مایوس ہوگئی تھی۔ لوگوں کی بڑی تعداد کا بھی یہی حال تھا۔ انہوں نے حکام کے سست اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ اندھیرے کا مقابلہ کرتے ہوئے واپس پہاڑ سے نیچے چلے گئے۔ اس حوالے سے حکام کی طرف سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں