بچے کو الوداع کہنے والا میں آخری شخص ہوں: سعودی شہری کی ڈوبنے کے واقعہ پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

ایک سعودی شہری یوسف الغنیم نے الاحسا کے علاقے ’’ملک عبد اللہ‘‘ محلہ میں بچے کے ڈوبنے کے المناک واقعہ کے متعلق مزید تفصیلات بتائی ہیں۔ 9 سالہ عبد العزیز بن مقعد الدوسری کے ڈوبنے کی کہانی سے آگاہی کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زبردست رد عمل سامنے آیا ہے۔ شہری یوسف الغنیم نے کہا میں بچے کو الوداع کہنے والا آخری شخص ہوں۔

یوسف الغنیم نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کے ساتھ اپنے انٹرویو میں کہا میں ایک معذور شخص ہوں، میری ٹانگ کٹی ہوئی ہے اور میرے پاس ایک الیکٹرک گاڑی ہے۔ میں عصر کی نماز کے بعد مسجد سے نکلا تو بچہ عبدالعزیز میرے ساتھ سوار ہوا۔ کہ میں اسے ان کے گھر لے جا سکتا ہوں۔ میں ان کا پڑوسی ہوں ، بچہ اس لیے بھی میرے ساتھ ہوگیا تھا۔

یوسف نے اپنی گفتگو میں کہا شاہ عبداللہ محلے کے تمام لوگوں پر غم نے سایہ کیا ہوا ہے۔ ہم نے عبد العزیز کو نماز جمعہ کے بعد ان کی آخری آرام گاہ میں دفن کیا۔ اسے ھفوف میں ام زرینیق قبرستان میں دفن کیا گیا۔ میں اللہ سے دعا گو ہوں کہ مرحوم بچے کو اپنے والدین کے لیے شفاعت کرنے والا بنا دے۔

بچے کے ڈوبنے کی کہانی اس وقت سے شروع ہوتی ہے جب دو بچے بارش کے پانی سے بننے والے تالاب پر موجود تھے۔ وہ پانی میں گرے تو تیسرے بچے عبداللہ مناحی الدوسری نے انہیں بچانے کی کوشش کی۔ عبداللہ مناحی پہلے بچے کو بچانے میں کامیاب رہا اور دوسرا ڈوب گیا۔ عبد اللہ نے بہادری کی داستان رقم کی۔

عبداللہ نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو کہانی سناتے ہوئے بتایا میں اتفاق سے اس علاقے سے گزرا اور دو بچوں کی چیخیں سنائی دیں۔ میں فوراً سیڑھیوں سے نیچے چلا گیا۔ میں نے تیراکی کی یہاں تک کہ میں پہلے بچے کو بچانے میں کامیاب ہوگیا۔ دوسرا بچہ ڈوب کر غائب ہو گیا اور میں نے اسے نہیں دیکھا۔ اس کے بعد میں راہگیروں کو روکنے کے لیے سڑک پر نکل آیا۔ میں نے اپنے کزنز کو بلایا اور سول ڈیفنس کو فون کیا۔

الاحسا کے گورنر شہزادہ سعود بن طلال بن بدر نے گورنریٹ میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ گورنریٹ میں پیش آئے ڈوبنے کے واقعے کے بارے میں معلوم کرنے کے لیے ضروری رپورٹیں تیار کریں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس ایسے اقدامات کریں جس سے دوبارہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں