دل دہلا دینے والا منظر، غصے میں بپھری گائے نے بچی کی روند ڈالا

بھارت میں گائے کی ایک چھوٹی بچی پر وحشیانہ حملہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیل گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارت میں گائے کی ایک چھوٹی بچی پر وحشیانہ حملہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیل گئی ہے۔ ویڈیو میں ایک خاتون اپنے دو بچوں کے ساتھ گائے اور اس کے بچھڑے کے پیچھے سڑک پر چلتی ہوئی دکھائی دی کہ اچانک گائے نے ان کی طرف رخ کیا اور 11 سالہ بچی پر حملہ کر کے اسے زمین پر پھینک دیا اور بھاگتی ہوئی اسے گھسیٹتی چلی گئی۔ بچی شدید زخمی ہوگئی۔ بعد میں کچھ افراد نے گائے پر پتھر پھینکے اور چھوٹی بچی کو بچا لیا۔ بچی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مقامی بھارتی میڈیا نے بتایا کہ لڑکی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Advertisement
مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں