جیبوں میں 14 سانپ بھر کر اسمگل کرنے والا چینی مسافر گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

چین میں کسٹم حکام ایک شخص کی جانب سے متعدد خطرناک سانپوں کو غیر قانونی طور پر ملک سے باہر اسمگل کرنے کی کوشش پر حیران رہ گئے۔


حکام کو بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران ایک بارڈر پوائنٹ پر مسافر کے لباس کی جیبوں سے 14 سانپ ملے۔ جنہیں فوراً ضبط کر لیا گیا۔

بہت سے مغربی اور چینی میڈیا کی طرف سے شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق، کسٹم اہلکاروں نے نگرانی کے دوران دریافت کیا کہ اس شخص نے الگ الگ تھیلیوں میں بند کر کے 14 سانپوں کو اپنی جیبوں میں بھر رکھا تھا۔

اس شخص کو جنوب مشرقی چین میں مین لینڈ چین اور ہانگ کانگ کے درمیان سرحد پر واقع ایک داخلی مقام فوٹیان پورٹ سے گرفتار کیا گیا۔

شائع شدہ معلومات کے مطابق، چینی کسٹم افسران نے دیکھا کہ وہ شخص تناؤ کا شکار دکھائی دے رہا تھا اور ان کی آنکھوں میں دیکھنے سے اجتناب کر رہا تھا۔ اور گھبرا کر اپنی جیبوں کا جائزہ لے رہا ہے۔

ائیر پورٹ حکام نے سانپوں کو پلاسٹک کے کنٹینرز میں رکھ کر متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا۔

ان میں سے بعض سانپ نایاب نسل کے ہیں۔

قانون کے مطابق چین کے اندر اور باہر لے جانے والے تمام جانوروں کو پہلے قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے اور ان کا معائنہ کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں