سردیوں کے سیزن کی زیادہ طلب پوری کرنےکے لیے لندن کے لیے امارات کی نئی پروازوں کااضافہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امارات ایئرلائن نے اعلان کیا کہ وہ سردیوں کے مصروف سیزن کے دوران پروازوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے لندن ہیتھرو کے لیے پانچ ہفتہ وار اضافی پروازیں شامل کرے گی۔

یہ اضافی پروازیں 31 اکتوبر 2023 سے 30 مارچ 2024 تک دستیاب ہوں گی۔

فی الحال اماراتی ایئر لائن لندن ہیتھرو کے لیے روزانہ چھ اے380 پروازیں چلاتی ہے۔

اضافی پروازیں منگل، بدھ، جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو چلیں گی۔

پروازیں بوئنگ 777-300 ای آر طیارے پر ہوں گی جن میں فرسٹ، بزنس اور اکانومی کلاسز میں نشستیں دستیاب ہوں گی۔

امارات برطانیہ بھر کی منازل بشمول مانچسٹر، لندن گیٹوک، برمنگھم، گلاسگو، اسٹینسٹڈ اور نیو کیسل کے لیے ہفتہ وار 126 پروازیں چلاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size