شنگھائی رینکنگ: سعودی عرب کی 12 یونیورسٹیاں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شنگھائی عالمی درجہ بندی 2023 جاری کردی گئی۔ اس درجہ بندی میں دنیا کی بہترین 1000 عالمی یونیورسٹیوں سے متعلق بتایا گیا ہے۔ نئی رینکنگ میں 12 سعودی یونیورسٹیوں نے بھی جگہ بنا لی ہے

اس سال کے لیے درجہ بندی 2500 سے زائد بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے لیے کی گئی تھی۔ کنگ سعود یونیورسٹی نے مملکت میں پہلی اور عالمی سطح پر 101-150 کیٹیگری میں آئی۔ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی دوسرے نمبر پر رہی اور عالمی سطح پر 151-200 کیٹیگری میں آئی۔ کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تیسری سب سے بہتر سعودی یونیورسٹی اور عالمی سطح پر 201-300 کی کیٹگری میں آئی۔

شنگھائی رینکنگ میں کئی اہم معیارات کو مد نظر رکھا جاتا ہے۔ تعلیم کا معیار، فیکلٹی ممبران کا معیار اور تحقیقی نتائج پر نظر ہوتی ہے۔ ساتھ ساتھ اپنے سائز کے مقابلے میں ادارے کی کارکردگی کو بھی چیک کیا جاتا ہے۔

پہلی تین یونیورسٹیز کے علاوہ طائف یونیورسٹی مملکت میں چوتھے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد بالترتیب شہزادی نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی، کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ منرلز، کنگ خالد یونیورسٹی، شہزادہ سطام بن عبدالعزیز یونیورسٹی، کنگ فیصل یونیورسٹی، قصیم یونیورسٹی، ام القری یونیورسٹی اور الجوف یونیورسٹی کے نمبر ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں