سسٹم کی خرابی: بینک صارفین خالی اکائونٹس سے رقوم نکلواتے رہے

بینک آف آئرلینڈ کی اس خرابی کے انکشاف کے بعد بڑی تعداد میں لوگ اے ٹی ایم مشینوں کے باہر جمع ہوگئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بینک آف آئرلینڈ نے ایک تکنیکی مسئلے کو حل کرنے کے بعد معذرت کی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو ان کے کھاتوں میں موجود رقم سے زیادہ رقم نکالنے یا ایپ کے ذریعے منتقل کرنے کی اجازت دی گئی۔

اس خرابی کی خبر جیسے ہی سوشل میڈیا پر پھیلی صارفین منگل کی رات تک اے ٹی ایم مشینوں کے ارد گرد بڑی قطاروں میں لگ گئے، بالآخر بینک انتظامیہ پولیس طلب کرنے پر مجبور ہوگئی۔

کچھ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جن صارفین کے اکاؤنٹس میں پیسے نہیں تھے وہ بھی 1,000 یورو ($1,100) تک نکلوانے میں کامیاب ہوگئے۔


بینک کا انتباہ

بینک نے کل، بدھ کو صارفین کو خبردار کیا تھا کہ بینک سے جو رقم نکلوائی اور منتقل کی گئی، بشمول وہ جو کہ معمول کی حد سے زیادہ ہیں، کو بیلنس سے کاٹ لیا جائے گا۔

آئرش مرکزی بینک نے اس سے قبل بینک آف آئرلینڈ کو اس کے آئی ٹی سسٹم میں خامیوں پر جرمانہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ بندش سے ہونے والے نتائج کی نگرانی کر رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں