وردی میں غیر اخلاقی ویڈیو پوسٹ کرنے پر دو عراقی افسران مشکل کا شکار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوشل میڈیا پر اپنی ترقی کا جشن منانے والے دو عراقی افسران کی خوشی مصیبت میں بدل گئی جب عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری نے ان کی ریٹائرمنٹ کی حکم دے دیا۔

ان ویڈیو میں وہ مبینہ طور پر "جارحانہ اور غیر اخلاقی" انداز میں نظر آئے۔

پہلی ویڈیو میں ایک عراقی فوجی افسر نے کرنل کے عہدے پر ترقی کے موقع پر فوجی وردی میں اپنی اہلیہ کے ساتھ بنائی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

جب کہ دوسرے نے اپنے دفتر سے ایک ویڈیو جاری کی جس میں جشن منانے کے ناقابل فہم الفاظ شامل تھے۔

اس ویڈیو میں افسر ایک وزیر کا شکریہ ادا کرتا ہے اور اسے داد دیتا ہے۔

وزیر داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ افسران نے پیشہ ورانہ طرز عمل، اخلاقیات اور سروس کے قوانین کی خلاف ورزی کی۔ جس سے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں