ریاض میں بے گھر بلیوں کو پناہ دینے اور علاج فراہم کرنے کی مہم شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ریاض میں پہلی مرتبہ انجمن ’’اقدام نوجوانان‘‘ نے آوارہ بلیوں کو پناہ دینے کی مہم شروع کردی۔ اس اقدام کا مقصد جانوروں سے مقابلہ کرنا نہیں بلکہ ان کی تولید کم کرکے تعداد کو کنٹرول کرنا ہے۔

سعودی عرب میں ’’رحمہ سوسائٹی فار اینیمل ویلفیئر‘‘ کے جنرل سپروائزر "بدر الطریف" نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو بتایا کہ کہ بلیوں کو کھانا کھلانے کا ایک پلیٹ فارم قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد ثقافت کو پھیلانا ہے۔ ’’ رحمہ جمعیت برائے بہبود حیوانات‘‘ آوارہ بلیوں کو پناہ دینے اور ان کے علاج کے لیے کام کرتی ہے۔ ہمیں پارکوں اور باغات میں آوارہ بلیوں سمیت جانوروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے بارے میں والدین کی ناراضی کی اطلاعات موصول ہوتی ہیں۔

الطریف نے کہا کہ اینیمل ویلفیئر سوسائٹی کے ذریعہ نافذ کردہ اقدامات کے تحت فیڈنگ پلیٹ فارمز بنائے گئے ہیں جو بلیوں کو خوراک فراہم کرت ہیں۔ انہوں نے کہا بلیوں کی صحت کو فروغ دینا بنیادی طور پر انسانی صحت کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم ان بلیوں کو براہ راست پکڑتے ہیں تو ہم ان کو حفاظتی ٹیکے لگاتے ہیں۔ ان کو جراثیم سے پاک کرتے اور بچے پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم کردیتے ہیں۔ اس کا مقصد ان کی تعداد کو کم کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں