شیر کی خالہ الیکٹریشن بن گئی، بلب ٹھیک کرتی مانو بلی کی ویڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

بلی اپنی پھرتی اور چالاکی کی وجہ سے شیر کی خالہ کا خطاب تو پہلے حاصل کر چکی ہے؛ مگر اب سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں ایک مانو بلی الیکٹریشن بن کر داد سمیٹنے میں مصروف ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس [سابقہ ٹوئٹر] پرایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ایک بلی کو بلب سیٹ کرتا دیکھا جا سکتا ہے، بلی فریج پر چڑھ کر چھت کیساتھ لگے بلب کو جلانے کی کوشش کر رہی ہے، بلب کے نہ جلنے پر بلی اسے بار بار چھیڑ کر چیک کرتی ہے۔

بلی کی اس حرکت پر جہاں وہاں موجود نوجوان اپنی ہنسی پرقابو نہیں رکھ سکا وہیں سوشل میڈیا صارفین بھی اپنی ہنسی نہیں روک پا رہے۔

ٹوئٹرصارف نے مانو بلی کی اس کیوٹ ویڈیو کو گزشتہ روز ٹوئٹر پر شیئر کیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی، وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے ساتھ ہی اس ویڈیو پر متعدد کمنٹس بھی کئے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ واقعی اس بلی کی ویڈیو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ یہ کوئی بڑی ماہر الیکٹریشن ہے۔

جبکہ ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے بلیوں کی تعریف میں کہا کہ میرے نزدیک بلیاں جانوروں میں سب سے دلچسپ جانور ہیں۔

یہ ہی نہیں بلکہ ایک صارف نے دلچسپ کمنٹ کیا کہ اس بلی کو میں اپنے گھر میں بطور الیکٹریشن رکھ لوں گا، علاوہ ازیں دیگر صارفین کی جانب سے بھی بلی کے لئے پیار بھرے کمنٹس کئے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر جانوروں کی ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جو کبھی صارفین کو جذباتی تو کبھی خوفزدہ کر دیتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں