الھلال کلب نے نیمار کو عوام کے سامنے پیش کردیا، چیمپئن شپ جیتنا چاہتا ہوں: سٹار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی فٹ بال کلب الھلال نے اپنے نئے سٹار برازیلین سٹرائیکر نیمار کو دارالحکومت ریاض میں ہزاروں شائقین کے سامنے پیش کردیا۔ 31 سالہ نیمار جمعہ کی شام الھلال شرٹ کے رنگ میں نیلے رنگ کا سکارف پہن کر ریاض پہنچے جہاں پرائیویٹ ایوی ایشن ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ الھلال نے لیگ کے دوسرے مرحلے میں ’’الفیحاء‘‘ کے خلاف کنگ فہد سٹیڈیم میں اپنے میچ سے قبل تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں ریاض میں 60,000 سے زیادہ شائقین موجود ہوسکتے ہیں۔ نیمار نے اپنی پریزنٹیشن کے دوران کہا میں سعودی فٹ بال کو مزید کچھ دوں گا، میں یہاں آ کر خوش ہوں اور میں ٹیم کو سب کچھ دوں گا۔ امید کرتا ہوں کہ چیمپئن شپ کا تاج اپنے سر پر سجاؤں گا۔ نیمار برازیل کی قومی ٹیم کے لیے تاریخی ٹاپ سکورر ہیں۔ وہ 77 گولوں کے ساتھ لیجنڈ پیلے کے ساتھ برابر ہیں۔ تقریب میں آتش بازی اور ڈرونز کا وسیع پیمانے پر استعمال کیا گیا۔ اس سے قبل پرتگالی رونالڈو اور فرانسیسی کریم بینزیما کے بالترتیب ’’النصر‘‘ اور ’’الاتحاد‘‘ میں شمولیت کے موقع پر بھی ایسی ہی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں