بوسنیا میں سہاگ رات کے دوران سعودی دلہن کی موت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں علاقے ’’ حائل‘‘ سے تعلق رکھنے والی ایک دلہن اپنی شادی کے صرف ایک ہفتے بعد بوسنیا میں سہاگ رات گزارتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی۔

مرحومہ بثینہ شایع ناصر القباع کی موت اس وقت ہوئی جب وہ اپنی سہاگ رات بوسنیا میں گزار رہی تھیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس " پر غم پھیل گیا۔ لوگوں نے’’ بثینہ القباع‘‘ کے عنوان سے ہیش ٹیگ بھی جاری کیا۔ اس ہیش ٹیگ پر لوگوں نے بڑے پیمانے پر غم کا اظہار کیا۔

سابق ٹویٹر اور حالیہ ایکس پر اپنے اکاؤنٹ پر دولہا عبداللطیف الامیر نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی۔ اس ویڈیو میں دولہا نے دل کو چھونے والے الفاظ کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا اور کہا الحمد للہ، اللہ نے ہی مقدر بنایا ہے وہ جو کرنا چاہتا ہے کرتا ہے۔ میں نے ایک پیارا شخص کھو دیا۔ ایک اور ٹویٹ میں دولہا نے کہا اے اللہ میری بیوی کو ہماری دعائیں قبول کرکے خوشخبری دے اور اسے لامتناہی خوشیوں سے ہمکنار فرما دے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں