امریکہ میں دوران پرواز باتھ روم کے اندر پائلٹ کی موت

کیپٹن ایوان اینڈور ٹیک آف کے تین گھنٹے بعد طیارے کے باتھ روم میں گر گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکہ میں دوران پرواز ایک پائلٹ طیارے کے باتھ روم کے اندر گر کر دم توڑ گیا۔ طیارے میں 271 مسافر سوار تھے۔ پائلٹ کو جہاز کے عملے کی جانب سے ہنگامی علاج اور فضا میں موجود صلاحیتوں کے ساتھ طبی امداد دی گئی۔ تاہم اسے بچانے میں کامیابی نہ مل سکی۔ اس طرح پائلٹ کی زندگی ہزاروں میٹر کی بلندی پر ہوا میں اڑتے ہوئے ختم ہو گئی۔

برطانوی اخبار "دی انڈیپنڈنٹ" کی طرف سے شائع کردہ تفصیلات میں بتایا گیا کہ چلی کی کمپنی (LATAM) کی پرواز کے اڑان بھرنے کے تین گھنٹے بعد کیپٹن ایوان اینڈور طیارے کے باتھ روم میں گر گئے۔ طیارہ فلوریڈا سے چلی کے دارالحکومت سینٹیاگو کی طرف گامزن تھا۔

پرواز کو پاناما کے ٹوکومین انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف موڑنے میں 30 منٹ لگے جہاں یہ اعلان کیا گیا کہ 25 سال پیشے سے وابستہ رہنے والا پائلٹ اینڈور چل بسا۔

حادثے کے وقت طیارے میں اسسٹنٹ پائلٹ اور فرسٹ آفیسر بھی موجود تھا۔ انہوں نے طیارے کی اڑان جاری رکھی اور پاناما میں بحفاظت ہنگامی لینڈنگ کرلی۔ امریکی نیویارک پوسٹ کے مطابق کیپٹن اینڈور کی عمر 56 سال تھی۔

واضح رہے پچھلے مارچ میں ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کی ایک پرواز کو لاس ویگاس کے ہیری ریڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر واپس جانا پڑا جب اوہائیو کے لیے روانہ ہونے کے فوری بعد ایک پائلٹ بیمار ہو گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size