مادہ پانڈا کا ننھے بچے سے والہانہ پیار کا دلوں کو چھونے والا منظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو نے لوگوں کو بے حد متاثر کیا جس میں ایک مادہ پانڈا علاج کے لیے ذرا دیر کے لیے دور گئے اپنے بچے کی واپسی پر والہانہ طریقے سے پیار کر رہی ہے۔

ننھا پانڈا بھی اپنی ماں کی گود میں واپس آنے پر بے حد خوش نظر آرہا ہے۔

پانڈا ذہین جانور ہیں جو بہت جلدی سیکھتے ہیں تاہم ان کی حرکت کافی سست ہوتی ہے۔

دیو ہیکل پانڈا ان ممالیہ جانوروں میں سے ہے۔ یہ اپنے بڑے جسم، گول چہرے اور سیاہ اور سفید کھال کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔ اسے دنیا کے نایاب جانوروں میں شمار کیا جاتا ہے۔

پانڈا وسطی چین کے پہاڑوں میں واقع بانس کے جنگلات میں رہتا ہے، اس لیے اسے "بانس کا ریچھ" بھی کہا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں