سعودی لباس میں رونالڈو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا

فٹ بال سٹار ریاض کی گلیوں میں اپنے دوست کے ساتھ گھومتے ہوئے نظر آئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سوشل میڈیا پر سرگرم کارکنوں نے ایک ویڈیو کلپ نشر کیا جس میں پرتگالی فٹ بال سٹار اور النصر کے سٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو کو روایتی سعودی لباس میں دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کلپ میں رونالڈو ریاض کی گلیوں میں اپنے دوست کے ساتھ گھوم رہے ہیں۔

اس کلپ نے کھیلوں کے بہت سے شائقین خاص طور پر النصر کے مداحوں کو تعریف کرنے پر ابھارا ہے۔ مداحوں نے جب رونالڈو کو سعودی یونیفارم پہنے دیکھا تو اسے کلپ کو بڑے پیمانے پر پھیلا دیا۔ اس ویڈیو کلپ پر لوگوں نے ردعمل کا اظہار کیا۔

پرتگالی فٹ بال کے کھلاڑی رونالڈو کے پوری دنیا میں مداحوں اور پیروکاروں کی ایک بڑی تعداد ہے۔ متعدد سعودیوں نے اس منظر پر تبصرے شروع کئے۔ بعض صارفین نے کہا جب وہ ہماری سرکاری وردی میں سڑک پر نکلیں گے تو اپنے تمام پیروکاروں اور پرستاروں کے لیے سعودی عرب کی ایک مثبت تصویر پیش کریں گے۔ ان کے مداحوں کی تعداد کا اندازہ کروڑوں میں لگایا جاتا ہے۔ ہوسکتا ہے مستقبل میں سعودی لباس یورپ میں پھیل رہا ہو۔

رونالڈو بین الاقوامی کھیلوں کے حلقوں خاص طور پر سعودی اور عرب حلقوں میں بہت مقبول ہیں۔ دسمبر 2022 میں رونالڈو 200 ملین یورو کی سالانہ تنخواہ اور اڑھائی سال کے معاہدے کے عوض مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کرنے کے بعد سعودی عرب کے النصر کلب شامل ہو گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں