ریاض ایئرپورٹ پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس نیند لینے کے لاؤنجز کا افتتاح

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے ایک اور جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کردی ہے۔ مسافروں کی سہولت کے لیے حال ہی میں ایک منفرد اور مختلف سروس فراہم کی گئی ہے۔ اس حوالے سے ڈومیسٹک ہال نمبر پانچ میں روانگی فلور پر سلیپنگ اینڈ ریسٹنگ لاؤنج کا افتتاح کیا گیا ہے۔

ریاض ایئرپورٹس کمپنی کے سی ای او داؤد نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو بتایا کہ یہ قدم مسافروں کو ان کے آرام اور رازداری کو یقینی بنانے کے لیے ہمارے سٹریٹجک اہداف کے حصول کے فریم ورک کے تحت آتا ہے۔

نیلند لینے کے لیے متعارف کرائے گئے کیپسول کا اندرونی منظر
نیلند لینے کے لیے متعارف کرائے گئے کیپسول کا اندرونی منظر

انہوں نے بتایا کہ اس سروس میں آرام اور نیند کے لیے پرسکون ماحول والے آرام دہ کیبن فراہم کئے جاتے ہیں۔ ان کیبنز میں روزانہ 300 سے زائد صارفین کی گنجائش ہے۔ یہ کیبن ہوٹل میں بستر فراہم کرکے حفاظت اور آرام کے اعلیٰ ترین معیارات سے لیس ہیں۔ دو میٹر لمبائی، ڈیڑھ میٹر چوڑائی والے کبین میں ایک انٹرایکٹو سکرین اور سامان کے لیے اندرونی اور بیرونی لاکرز دیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ کیپسول ان مسافروں کے لیے ایک انوکھی سروس فراہم کرتے ہیں جو روانگی کے وقت سے پہلے رازداری میں ہوائی اڈے پر آرام کرنا چاہتے ہیں۔ یہ کیپسول انہیں آرام فراہم کرنے اور اپنی پرواز کے لیے تیاری کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ کیبن ان مسافروں کے لیے ایک مثالی متبادل ہیں جنہیں اپنی پرواز سے پہلے آرام کرنے کے لیے تھوڑا وقت درکار ہوتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں