ہسپتال سے علاج کرانے کے بعد مریض ایمبولینس چوری کرکے فرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بحرین میں ہسپتال میں زیر علاج ایک مریض صحت یاب ہونے کے بعد ایمبولینس چرا کر فرار ہوگیا۔ بدھ کے روز بحرینی کیپٹل پولیس نے ایک 23 سالہ شخص کو گرفتار کرنے کے اعلان کیا اور بتایا اس شخص نے نے ہسپتال سے ایمبولینس چرا لی تھی۔

Advertisement

سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ایک شخص کو دکھایا گیا جو ایمبولینس لے کر فرار ہوگیا۔ اس دوران ویڈیو بنانے والا قہقہ بھی لگا رہا ہے۔ پولیس نے کہا کہ اس حوالے سے ضروری قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ایمبولینس چور کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں