سعودی موسیقاروں کو اعزاز دینے کیلئے "کنگڈم میلوڈی" فیسٹیول کا انعقاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی وزارت ثقافت 28 سے 30 ستمبر تک جدہ سپرڈوم سنٹر میں "کنگڈم میلوڈی" فیسٹیول کے پہلے ایڈیشن کا اہتمام کیا ہے۔ اس فیسٹول کے ذریعے سعودی عرب میں دھنوں کی تاریخ اور مقامی کمیونٹی کے ساتھ ان دھنوں کے ثقافتی تعلق کو اجاگر کیا جائے گا۔

اپنے پہلے ایڈیشن میں فیسٹیول سعودی موسیقاروں کے ایک گروپ کو اعزاز دینے کی کوشش کرے گا جنہوں نے کئی سالوں سے سعودی فنکارانہ منظر کو مزید تقویت بخشی ہے۔ جن موسیقاروں کو اعزاز دیا جائے گا۔ ان نمایاں ناموں میں عمر کدرس، فوزی محسون، صالح الشھری، محمد شفیق، طارق عبد الحکیم، طلال باغر اور ڈاکٹر عبد الرب ادریس شامل ہیں۔

یہ میلہ اپنے زائرین کو سعودی موسیقی کے ممتاز علمبرداروں کے بارے میں تعلیمی سفر پر لے جائے گا۔ مختلف سکیشنز میں ’’کنگڈم میلوڈی‘‘کے راگ کی دھنوں کا ایک سفر شروع ہوگا۔ ایک داخلی دروازے سے شروع ہو کر بیرونی چوک کے اطراف تک مزین دیواروں پر موسیقار کی تصاویر لگائی گئی ہں۔ ان تصاویر سے گانا بنانے میں موسیقار اور گلوکار کے کردار کے درمیان مضبوط اہمیت کو ظاہر کیا گیا ہے۔

جہاں تک وی آئی پی ایریا کا تعلق ہے تو اس کے داخلی دروازے کو کاغذات کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے جس پر راگ میوزیکل نوٹ کی شکل میں لکھا گیا ہے۔ اس میں اہم دھنیں اور ان کے موسیقاروں کے نام بھی شامل ہیں۔ یہاں ایک جمالیاتی زمین کی تزئین کی تشکیل کی گئی ہے۔ یہ حصہ تہوار کے مرکزی تھیم کو ابھار رہا ہے۔

میلے کی عام نمائش میں سب سے اہم کہانیاں اور تجربات بھی پیش کیے جائیں گے۔ یہ وہ سٹوریز ہیں جنہوں نے سعودی گانوں اور مملکت کے راگ کو بدل کر رکھ دیا۔ یہاں ہزار سال کے دور کے ایک کے بعد ایک دور کے اہم ترین موسیقاروں کو متعارف کرایا گیا ہے۔

"کنگڈم میلوڈی" فیسٹیول میں ہر رات گانے کی شاموں کی تقریب رکھی گئی ہے۔ پہلی رات محمد عبدہ اور ڈاکٹر عبد الرب ادریس فن کا مظاہرہ کریں گے۔ دوسری شام فنکار عبد المجید عبد اللہ اور موسیقار فوزی محسون اور صالح الشھری آواز کا جادو جگائیں گے۔ تیسری شب فنکار عبادی الجوہر طلال باغر کے کمپوز کردہ گانوں کا ایک گروپ پیش کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size