جازان یونیورسٹی میں طالبات کی انتظار گاہ کی چھت گرنے کا واقعہ، طالبات محفوظ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے علاقے جازان میں بدھ کے روز شدید بارشوں کے باعث جازان یونیورسٹی میں طالبات کے انتظار گاہ کی چھت گر گئی، انتطامیہ کےمطابق تمام طالبات محفوظ ہیں۔

جازان یونیورسٹی کے سرکاری ترجمان نے وضاحت کی کہ علاقے میں طوفانی بارش کے نتیجے میں بدھ کی سہ پہر تعلیمی کمپلیکس میں طالبات کے انتظار گاہ کی فالس سیلنگ کو نقصان پہنچا، جس سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جازان ریجن کے نائب امیر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بن محمد نے واقعے کی فوری رپورٹ پیش کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے سول ڈیفنس، ٹرانسپورٹیشن، سیکورٹی ایجنسیوں اور متعلقہ حکومتی شعبوں کو موسمی بارشوں کی صورتحال اور اس کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی اور فیلڈ میں کوششوں کو دوگنا کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری انسانی و تکنیکی مدد کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size