سعودی کنگ عبد العزیز لائبریری میں 190 سال قبل کی ہسپانوی پینٹنگز پیش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

ریاض میں کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری نے اپنی نایاب کتابوں میں سے ایک کتاب کا انکشاف کیا ہے جس کا عنوان "پورٹریٹ فرام سپین" ہے۔ اس کتاب کے مولف ڈیوڈ رابرٹس ہیں۔ یہ مکمل قدرتی رنگوں میں ایک ڈیلکس ایڈیشن ہے۔

یہ کتاب لائبریری کے ذخیرہ میں شامل ہے اور اس کی صرف تیس کاپیاں چھپی ہیں۔ اس میں مشہور برطانوی مصور ڈیوڈ رابرٹس کی مختلف پینٹنگز شامل ہیں جو اس نے 1832 اور 1833 عیسوی میں اندلس بھر میں اپنے دورے کے دوران پینٹ کی تھیں۔ اس میں متعدد مشہور مقامات کی تصویر کشی کی گئی تھی۔

کنگ عبد العزیز لائبریری میں رکھی گئی تصویر
کنگ عبد العزیز لائبریری میں رکھی گئی تصویر

کتاب میں 26 لتھوگراف پرنٹ شدہ اور ہاتھ سے رنگ کی پلیٹیں ہیں۔ ان کی پرنٹنگ اور رنگ کاری کی نگرانی خود ڈیوڈ رابرٹس نے کی تھی۔ ۔کتاب کی زیادہ تر پلیٹیں اندلس میں عرب اسلامی یادگاروں اور محلات کے لیے وقف ہیں۔ غرناطہ اور الحمبرا محل کے خوبصورت نظارے ہیں۔ ان نوشتہ جات کی عمدہ تفصیلات اندلس میں اسلامی فن تعمیر کو نمایاں کرتی ہیں۔

کتاب میں صفحات کا سائز 38 سنٹی میٹر اور 53 سنٹی میٹر ہے۔اس کا کور چمڑے کا ہے۔ حفاظت کے لیے کتاب کے کناروں کو بلند کیا گیا ہے اور اس پر سنہری ٹائٹل اور سنہری اور غیر سنہری سجاوٹ ہے۔ الفاظ سیاہ رنگ میں چھپے ہوئے ہیں۔ تصویر کے کناروں کو ڈرائنگ کے ساتھ سجایا گیا ہے۔ سرورق پر جیومیٹرک ڈرائنگ بھی ہیں۔ کتاب کے تمام گوشے پالش کئے گئے ہیں ۔ اس کے کناروں کو سنہری کر دیا گیا ہے۔

کتنگ عبد العزیز لائبریری   میں رکھی سپین کی ایک تصویر
کتنگ عبد العزیز لائبریری میں رکھی سپین کی ایک تصویر

کتاب میں شامل 26 پینٹنگز میں مصنف نے اندلس کے مختلف مناظر پینٹ کیے ہیں۔ ان پینٹنگز میں سیویل ونڈ مل، میڈرڈ شہر کا داخلی راستہ، ٹولیڈو برج، میڈرڈ، جبل الطارق کے قرطبہ میں ایک پرانی مسجد کا دالان اور سویلی میں بیل فائٹ کے مناظر شامل ہیں۔

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری نے یہ کتاب 1997 میں حاصل کی تھی۔ اس کتاب کو پرتگال کے بادشاہ ڈان کارلوس اول کی لائبریری سے حاصل کیا گیا تھا۔

یاد رہے ڈیوڈ رابرٹس کا زمانہ 1796 اور 1864 عیسوی کے درمیان کا ہے۔ وہ انیسویں صدی کے ممتاز برطانوی مصوروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ وہ ان چند لوگوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنے زمانے میں اس فن میں کام کیا۔ انھوں نے پانی کے رنگوں میں پینٹنگ کا اپنا انداز بنایا۔ لتھوگرافی کے ذریعے ان کے انداز کو پہچاننا آسان ہے۔

رابرٹس نے مصر اور شام کا دورہ کیا اور چھ جلدوں کی ایک بہت بڑی کتاب شائع کی جن میں سے تین مصر میں اور تین جلدیں شام، لبنان، فلسطین اور اردن کی ڈرائنگز پر مشتمل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں