سعودی عرب میں ’’ ارجنٹائن نمائش‘‘ ایونٹ اکتوبر سے شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں تھیٹراور پرفارمنگ آرٹس اتھارٹی "ارجنٹائن نمائش" ایونٹ کا انعقاد اکتوبر میں کر رہی ہے۔ اس ایونٹ میں ثقافتی تنوع پیدا کرنے کے لیے ارجنٹائن اور جنوبی امریکہ کے مختلف پرفارمنگ آرٹس شامل ہوں گے۔ یہ ایونٹ دیکھنے والوں کو بھرپور لطف اندوز ہونے اور مختلف ثقافتوں سے آگاہی فراہم کرے گا۔

اتھارٹی ارجنٹائن کی 10 پرفارمنسز کا اہتمام کرے گی جس میں متعدد پینٹنگز بھی شامل ہیں۔ ان میں سنڈریلا، ایلس ان ونڈر لینڈ، دی گریٹ میجک اور دیگر پرفارمنس شامل ہیں۔ پہلی نمائش 3 اکتوبر بروز منگل کو منعقد کی جائے گی اور اگلے 9 دسمبر تک جاری رہے گی۔ ریاض کے شہزادی نورہ یونیورسٹی میں تھیٹر شو منعقد کیا جائے گا۔ اس شو کا دورانیہ 10 ہفتے ہے اور یہ ہر ہفتے میں پانچ دن دکھایا جائے گا۔

اس پروگرام کا مقصد شو کی پوری مدت میں مختلف عمر کے گروپوں سے کم از کم 10 ہزار زائرین کو ایونٹ میں شرکت پر راغب کرنا ہے۔ پروگرام تہواروں اور دلچسپ شکلوں میں عالمی ثقافتوں کو پیش کرنے پر مشتمل ہے۔

تھیٹر اور پرفارمنگ آرٹس اتھارٹی ارجنٹائن کی پرفارمنس کے ساتھ مل کر ایک تعارفی نمائش کا بھی انعقاد کر رہی ہے جس کے ذریعے وہ انٹرایکٹو تجربات پیش کر رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں