نایاب ریکارڈنگ، سنیے شہزادی ڈیانا نے چارلس کے بارے میں کیا انکشاف کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

برطانیہ کی آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کی ایک نادر آڈیو ریکارڈنگ سامنے آئی ہے۔ اس ریکارڈنگ میں لیڈی ڈیانا برطانوی شہزادہ چارلس جو اب کنگ چارلس سوم ہیں کی مایوسی کے بارے میں بات کر رہی ہیں۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب ان کے بیٹے شہزادہ ہیری کی پیدائش ہوئی تھی اور شہزادہ چارلس کو لڑکے کے بجائے لڑکی کی امید تھی۔

امریکی ادارے ’’ سی این این‘‘ کے مطابق لیڈی ڈیانا نے 1990 کی دہائی میں آڈیو ٹیپس کی ایک سیریز ریکارڈ کی اور 1997 میں ایک کار حادثے میں اپنی موت سے قبل انہیں خفیہ طور پر مصنف اینڈریو مورٹن کے حوالے کر دیا تھا۔

کچھ آڈیو ریکارڈنگز کو پہلی بار اگلے سال "ڈیانا: دی ریسٹ آف ہر سٹوری" کے نام سے ایک دستاویزی فلم کی ریلیز سے قبل شائع کیا گیا تھا۔ اے بی سی کے پروگرام ’’گڈ مارننگ امریکہ‘‘ نے ڈیانا کی ایک خصوصی ٹیپ ریکارڈنگ حاصل کی جس میں چارلس کی مایوسی کے بارے میں بات کی گئی تھی۔ لیڈی ڈیانا نے اس میں کہا ہیری کی پیدائش کے وقت چارلس اپنی ماں کے پاس گئے اور کہا آپ جانتی ہیں کہ ہم بہت مایوس ہیں۔ ہم سوچ رہے تھے کہ لڑکی پیدا ہوگی۔

شہزادی ڈیانا نے مزید کہا کہ چارلس کی ماں نے کہا کہ آپ کو یہ سمجھنا ہوگا کہ آپ کتنے خوش قسمت ہیں کہ آپ کے ہاں ایک نارمل بچہ پیدا ہوا ہے۔ اس دن کے بعد یہ بحث بند ہو گئی تھی۔

نئی ریکارڈنگز میں ڈیانا نے اپنی سوتیلی ماں کے ساتھ ہونے والے ہنگامہ خیز تعلقات پر بھی بات کی۔ ڈیانا نے اپنی سوتیلی ماں کے بارے میں کہا کہ میں تم سے بہت نفرت کرتی ہوں۔ تم نے گھر تباہ کر دیا، تم نے میرے والد کا پیسہ خرچ کیا۔ میں نے وہ سب کہا جو میں کہہ سکتی تھی۔

اینڈریو مورٹن نے جمعہ کو ’’گڈ مارننگ امریکہ‘‘ کو وضاحت کی کہ ڈیانا کی آواز سننا اور بادشاہت کے بارے میں ان کے براہ راست خیالات دلچسپ تھے۔ مورٹن نے کہا کہ ڈیانا نے ایک سیکنڈ کے لیے بھی نہیں سوچا تھا کہ کیملا ملکہ بن جائے گیں۔ یہ کل سات گھنٹے کی ریکارڈ شدہ ٹیپ ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں