بارسلونا جانے والی ڈیلٹا کی پرواز مسافرکو ہیضے کی شکایت کے بعد اٹلانٹا لوٹ آئی:ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکا کے شہراٹلانٹا سے ہسپانوی شہر بارسلونا جانے والی ڈیلٹا ایئرلائنز کی پرواز کو ایک مسافر کو اسہال کی مسلسل شکایت کے بعد لوٹنا پڑ گیا ہے۔

گذشتہ جمعہ کو ڈیلٹا کی ایئربس کے پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول کو بتایا تھا کہ اسے طیارے کو موڑنا پڑے گا۔اس وقت اس طیارے کو پرواز کرتے ہوئے دو گھنٹے ہوچکے تھے اور وہ اس واقعہ سے پہلے ہی دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہو چکا تھا۔

پائلٹ نے کہا :’’ یہ صرف ایک انسانی جان کو لاحق حیاتیاتی خطرے کا مسئلہ ہے، ہمارے پاس ایک مسافر ہے جسے طیارے پر سوار ہونے کے بعد ہیضے کی شکایت ہوگئی ہے ،لہٰذا وہ چاہتے ہیں کہ ہم اٹلانٹا لوٹ جائیں‘‘۔پائلٹ کو آن لائن بڑے پیمانے پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

سیروسیاحت کے شوقین ایک شخص نے پائلٹ اور ایئر ٹریفک کنٹرول کے درمیان اس صوتی ٹرانسمیشن کو ایکس ( سابق ٹویٹر) پرشیئرکیا ہے۔طیارے میں سوار دیگرمسافروں اور ان کے اہل خانہ نے بھی اپنے تجربات شیئر کیے ہیں۔

ایک نے لکھا:’’میرا ساتھی محو پرواز تھا! (طیارے میں) بہت بُرا ماحول تھا۔مواد گلی میں بہ رہا تھا،اس سے خوفناک بُو آ رہی تھی۔ اس پر جراثیم کش سپرے کا چھڑکاؤ کیا گیا۔ جراثیم کش ونیلا کی خوشبو کے استعمال سے اس سے صرف ونیلا کی طرح بو آتی تھی۔ طیارے کو لینڈنگ کے بعد اچھی طرح سے صاف کیا گیا تھا‘‘۔

ڈیلٹا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ طیارے کو ’’طبی مسئلے‘‘کے بعد اٹلانٹا لوٹنا پڑا تھا لیکن اس نے اس مسئلے کی نوعیت کا انکشاف نہیں کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں